پی ٹی آئی کے اہم رہنما ق لیگ میں شامل ہوگئے
لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سابق ٹکٹ ہولڈر نےمسلم لیگ ق میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔پرویز الہی اور مونس الہی سے سابق ایم پی اے اور پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر نوید عاشق ڈیال نے ملاقات کی کی۔شہزاد چیمہ اور عارف گل ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ق میں شامل ہوگئے۔اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی کا کہنا ہے کہ ہم سیاست عوامی خدمت سمجھ کر کرتے ہیں۔جبکہ نوید عاشق ڈیال کا کہنا تھا کہ بطور وزیر اعلی پرویز الہی کا دور عوام کو کبھی نہیں بھول سکتا۔اس سے قبل سابق وزیر مملکت چوہدری شاہد اکرم بھنڈر نے مسلم لیگ ق میں شمولیت کا اعلان کیا تھا، مسلم لیگ ق کی
قیادت اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی سے گوجرانوالہ کی سیاسی شخصیت سابق رکن قومی اسمبلی و وزیرمملکت چودھری شاہد اکرم بھنڈر نے اپنے صاحبزادے ولید اکرم کے ہمراہ ملاقات کی۔ملاقات میں جنرل سیکرٹری پنجاب مسلم لیگ کامل علی آغا اور چودھری مونس الہٰی بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ملک کی موجودہ اور مستقبل کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں چوہدری شاہد اکرم بھنڈر نے پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کردیا ۔ اس کے ساتھ ہی ان کے صاحبزادے آزاد امیدوار حلقہ پی پی 59 چوہدری ولید اکرم بھی پاکستان مسلم لیگ میں شامل ہوگئے ۔چوہدری شاہد اکرم نے کہا کہ شجاعت حسین اور پرویزالہٰی کے ساتھ پرانے خاندانی مراسم ہیں۔ اس موقع پر اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ محب وطن اورعوام کا درد رکھنے والوں کیلئے پارٹی کے دروازے کھلے ہیں۔ ملک کو اس وقت یکجہتی کی ضرورت ہے۔ اسی طر ح لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 132سے آزاد امیدوار چوہدری شبیر احمد نائب صدر پاکستان تحریک انصاف این اے 132 نے مسلم لیگ ہائوس میں مسلم لیگی رہنما طلحہ عثمان کے ہمراہ مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری سینیٹرکامل علی آغا سے ملاقات کی اور چوہدری شجاعت حسین؛ چوہدری پرویز الٰہی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔انہوں نے اپنی شمولیت کے موقع پر کہا کہ چوہدری پرویز الٰہی کے دور حکومت میں 1122جیسے بے شمار عوامی فلاحی منصوبے جاری ہوئے جن کی عوام آج بھی تعریف کرتے ہیں۔