وزیراعظم خود کشی نہیں کرسکتے تو خودکشی کی کوشش ہی کرلیں

لاہور(نیوز ڈیسک)وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا جس کو مسلم لیگ ن نے مسترد کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا کہ حکومت ہرروز مہنگائی میں اضافے کاباعث بن رہی ہے ۔عوام پر مہنگائی کی صورت میں بم گرایا گیا ہے ۔وزارت نےجوتجویزبھیجی اس سے دگنا اضافہ کردیا گیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتے تھے کہ میں آئی ایم ایف کے پاس نہیں جاؤں گا، وزیراعظم خود کشی نہیں کرسکتے تو خودکشی کی کوشش ہی کرلیں۔ لاہور میں عدالت پیشی کے موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا کہ رات بجلی، صبح پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا جاتا ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پہلےکبھی اتنااضافہ نہیں کیا گیا۔ساراظلم آئی ایم ایف کے کہنے پرکیا جارہا ہے۔جن حالات میں ملک کو دھکیل دیا گیا ہے یہ اب ایک جماعت کے بس کی بات نہیں ہے، اب قومی قیادت کو بیٹھ کر فیصلہ کرنا ہوگا، ایک چارٹر آف اکانومی ہونا چاہئیے۔ لیگی رہنما رانا ثناءاللہ نے پی ڈی ایم کو لانگ مارچ کا مشورہ بھی دیا اور کہا کہ پی ڈی ایم کو مہنگائی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف لانگ مارچ کی کال دینی چاہئیے ۔اس سیلکٹڈ ٹولے کو نکال باہر کرنا چاہئیے۔ عوام سے استدعا ہے کہ وہ سڑکوں پر نکلیں، جن حالات میں ملک کو دھکیل دیا گیا ہے یہ اب ایک جماعت کے بس کی بات نہیں ہے، اب قومی قیادت کو بیٹھ کر فیصلہ کرنا ہوگا، ایک چارٹر آف اکانومی ہونا چاہئیے۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز ن لیگ کی رکن ہونے ناطے پی ڈی ایم کا حصہ ہیں، پی ڈی ایم کے اتحاد میں پیپلزپارٹی نہیں ہے، اپوزیشن اتحاد میں 8 جماعتیں ہیں قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی متحد اپوزیشن کے ساتھ ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button