زلفی بخاری سے مقدمہ ہارنے پر ریحام خان تنقید کی زد میں آگئیں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر فواد چوہدری نے زلفی بخاری سے مقدمہ ہارنے پر وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کو تنقید کا نشانہ بنا دیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کے سابق معاون خصوصی زلفی بخاری نے لندن ہائیکورٹ میں براڈ کاسٹر اور عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ جیت لیا ہے۔اسی حوالے سے فواد چوہدری کا بھی ردِعمل سامنے آیا ہے۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ برطانوی عدالتوں نے ریحام خان پر زلفی بخاری پر جھوٹے الزامات پر ہرجانے اور معافی مانگنے کا حکم دیا۔

اس طرح کا قانونی نظام پاکستان میں لانے کی کوشش کو آزادی اظہار کے خلاف کہ کر میڈیا مالکان مہم شروع کر دیتے ہیں، بہرحال ریحام کا جھوٹا ہونا ایک بار پھر ثابت ہوا دراصل وہ عادی جھوٹی ہے۔۔خیال رہے کہ عدالتی دستاویزات کے مطابق ریحام خان نے زلفی بخاری کو مقدمے کے اخراجات اور ہرجانے کے طور پر 50ہزار پونڈ ادا کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے اور تمام الزامات واپس لینے پر اتفاق کرتے ہوئے یوٹیوب، فیس بک اور ٹویٹر اور تین بار ری ٹوئٹنگ پر کرپشن، اقرباپروری ور غبن کے ہتک انگیز الزامات پر معافی مانگ لی ہے۔ہائیکورٹ کی جانب سے سیل کیے گئے ٹو ملین آرڈر کے مطابق ریحام خان ہتک عزت کا مقدمہ شروع ہونے سے قبل معافی مانگنے اور ہرجانہ ادا کرنے پر راضی ہو گئی تھیں۔ رواں برس اسی عدالت نے ریحام خان کی طرف سے زلفی بخاری سے متعلق استعمال کیے گئے الفاظ کو ’چیز ون ‘ سطح کی ہتک قرار دیا تھا جسے صرف حقائق سے ثابت کیا جا سکتا ہے۔عدالتی دستیاویزات کے مطابق زلفی بخاری نے ریحام خان پر لندن ہائیکورٹ میں اس وقت مقدمہ دائر کیا جب ریحام خان نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو جاری کی اور ٹوئٹس بھی کیے جن میں الزام لگایا گیا تھا کہ وزیراعظم پاکستان کے ساتھ نیو یارک میں روز ویلٹ ہوٹل کو اپنے فائدے کے لیے کم قیمت پر فروخت یا حاصل کرنے کے کرپٹ منصوبے میں زلفی بخاری بھی ملوث ہیں۔ریحام خان نے تمام الزامات واپس لیتے ہوئے غیر مشروط معافی مانگ لی ہے۔دونوں فریقین کے درمیان طے ہونے والے تصفیے کے مطابق ریحام خان

نے اس بات پر اتفاق کیا کہ وہ اپنی معافی اور وضاحت اردو اور انگریزی میں ٹویٹ کریں گی جو مسلسل تین دن تک ان کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ’پن‘ رہے گی۔اردو اور انگریزی میں یہ معافی نامہ یوٹیوب چینل اور فیسس بک پیج پر بھی لگایا جائے گا۔جولائی 2021ء کو ز زلفی بخاری نے عمران خان کی دوسری سابقہ اہلیہ ریحام خان کے خلاف ہتک عزت کے مقدمہ کا پہلا راؤنڈ لندن ہائیکورٹ میں جیتا تھا۔کیس کی ابتدائی سماعت مسز جسٹس کیرن اسٹین نے کی اور زلفی بخاری کی طرف سے ریحام خان کے یوٹیوب، ٹیوب براڈ کاسٹ اور ٹوئٹس کے ذریعے عائد کیے گئے الزامات پر کی گئی شکایات کا جائزہ لیا

گیا۔ یہ الزامات روز ویلٹ ہوٹل کی فروخت کے حوالے سے عائد کیے گئے تھے۔دوران سماعت مسز جسٹس کیرن اسٹین نے پبلی کیشن کے حوالے سے ریحام خان کی تشخیص کو نہیں مانا، البتہ زلفی بخاری کی گزارشات کو تسلیم کیا گیا۔اس حوالے سے ریحام خان نے کہا کہ عوامی مفاد میں قومی اثاثوں کی فروخت کا معاملہ اُٹھایا تھا۔ زلفی بخاری نے مؤقف اپنایا کہ مسز جسٹن کیرن اسٹین نے ریحام خان کی وضاحت تسلیم نہیں کی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button