حکومت نے عوام پر بجلی بم گرادیا، فی یونٹ قیمت میں ہوشربااضافہ کردیا گیا

اسلام آباد( نیوز ڈیسک ) حکومت نے بجلی کی قیمت میں اضافہ کردیا۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی جس کے بعد بجلی کی قیمت میں ایک روپے 68 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دی ہے جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔ذرائع کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت توانائی کی جانب سے بھجوائی گئی تھی۔واضح رہےکہ کل سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں

میں ردوبدل کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھیج دی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا کی جانب سے پیٹرول کی قیمت 5روپے 90پیسے فی لیٹر تک بڑھانےکی تجویز کی گئی ہے۔ قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ وزیراعظم عمران خان کریں گے۔ نئی قیمتوں کااطلاق وزارت خزانہ کےنوٹیفکیشن کےبعد ہو گا۔ پٹرولیم لیوی اورسیلزٹیکس کم کرکےعوام کوریلیف فراہم کیاجاسکتاہے۔یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے دوران کہا تھا کہ حکومت کو مہنگائی کا احساس ہے، مہنگائی کنٹرول کرنے کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔ عالمی منڈی میں چیزوں کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے، پاکستان میں اب بھی خطے میں پٹرول کی قیمت سب سے کم ہے، ہم لوگوں کو سمجھا نہیں پا رہے مہنگائی کی وجوہات کیا ہیں۔اس سے قبل پندرہ روز قبل 30 ستمبر کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 8.82 روپے تک اضافہ کیا تھا۔جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لٹر اضافہ کیا گیا تھا جسکے بعد پٹرول کی نئی قیمت 127 روپے 30 پیسے ہو گئی ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لٹر اضافہ کیا گیا تھا، ڈیزل کی قیمت 122 روپے 4 پیسے ہو گئی تھی۔لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 82 پیسے کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد قیمت 99 روپے 51 پیسے قیمت ہو گئی تھی۔ مٹی کے تیل کی قیمت 7 روپے 2 پیسے بڑھا دی گئی جس کے بعد نئی قیمت 99 روپے 31 پیسے ہو گئی تھی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button