12ربیع الاول تک پبلک ٹرانسپورٹ میں فلمیں اور گانے چلانے پر پابندی عائد

لاہور(نیوز ڈیسک)عشرہ شان رحمت للعالمینؐ کی مناسبت سے پنجاب میں پبلک ٹرانسپورٹ میں گانے چلانے پر پابندی عائد کردی گئی۔محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 12 ربیع الاول تک دوران سفر پبلک ٹرانسپورٹ میں تلاوت قرآن پاک اور حمدیہ و نعتیہ کلام چلایا جائے۔محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ عشرہ شان رحمت للعالمین ؐکیاحترام میں گاڑیوں میں فلمیں اور گانے نہ چلائے جائیں۔سیکرٹری ٹرانسپورٹ پنجاب نے ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیزکو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عشرہ شان رحمت للعالمین ؐکے تناظر میں جاری احکامات کویقینی بنایا جائے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button