بھنگ کا ایک بیچ 12 ڈالر کا ہے اب بیج بھی تیار کریں گے، شبلی فرازکا اعلان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا ہے کہ بھنگ کے ایک بیج کی قیمت12 ڈالر ہے روات کے قریب بھنگ کے بیج بھی تیار کیے جائیں گے۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی کا اجلاس ہوا جس میں پی سی ایس آئی آرحکام نے بھنگ کی پیداوار کے منصوبے پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بھنگ کوصنعتی اورادویات میں استعمال کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہا کہ سی بی ڈی آئل کا ایک لیٹر 10ہزار ڈالر ہے روات میں ادویات میں استعمال کیلئے بھنگ کی کاشت شروع کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھنگ کیایک بیج کی قیمت12 ڈالر ہے روات کے قریب بھنگ کے بیج بھی تیار کیے جائیں گے، 2025 تک بھنگ کی عالمی مارکیٹ 95ارب ڈالرتک پہنچ جائیگی۔حکام نے بتایا کہ گجرخان میں صنعتی مقاصدکیلئی100ایکڑبھنگ کی کاشت شروع کریں گے اے این ایف نے بھنگ کی کاشت کیلئی4 سائٹس کی منظوری دے دی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ بھنگ کے منصوبے میں سرمایہ کاری کیلئے سرمایہ کاردلچسپی لے رہے ہیں ملک میں ابھی تک بھنگ کے حوالے سے کوئی پالیسی نہیں، دسمبرتک ملک میں بھنگ کی کاشت کی پالیسی آجائیگی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button