اعلیٰ افسران کو بلیک میل کرنے والی یوٹیوبر لڑکی گرفتار

لاہور (نیوز ڈیسک) اعلیٰ افسران کو بلیک میل کرنے والی لڑکی کو ایف آئی اے نے گرفتار کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے نواب ٹاؤن میں چھاپہ مار کر اعلی افسران کو بلیک میل کرنے والی یوٹیوبر خاتون کو گرفتار کر لیا ۔ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے مطابق پنجاب اور وفاقی اداروں کے افسران نے درخواست دی تھی کہ حنا محمود نامی لڑکی جو ایک یوٹیوب چینل چلا رہی ہے ، بلیک میل کر کے پیسوں کا مطالبہ کرتی ہے جس پر ایف آئی اے سائبر ونگ نے چھاپہ مار کر حنا محمود کو نواب ٹاؤن سے گرفتار کر لیا۔ابتدائی تفتیش کے مطابق حنا محمود کے موبائل

سے ان افسران کی درجنوں نازیبا ویڈیو اور تصاویربھی برآمد کر لی گئی ہیں ۔ایف آئی اے نے ملزمہ کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔علاوہ ازیں ایف آئی اے ٹیم نے بہاولنگر میں کامیاب کاروائی کی۔ مدعی وسیم نے ایف آئی کو درخواست دی کہ واپڈا اہلکار امجد زمان اس سے میٹر لگوانے کے بدلے رشوت طلب کر رہا ہے جس پر ایف آئی اے نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے میپکو کے اہلکار امجد زمان سے رشوت میں لئے 40 ہزار روپے برآمد کیے ۔رشوت میں لئے گئے 40 ہزار میپکو کے اہلکار کی سامنے والی جیب سے برآمد ہوئے اس موقع پرپولیس تھانہ بی ڈویژن بھی موقع پر موجود تھی۔ یاد رہے کہ بہاولنگر میں محکمہ واپڈا میں رشوت ستانی عام ہے اور کوئی بھی کام بغیر رشوت کے نہیں کیا جاتا۔ایف آئی اے کی اس کاروائی پر شہری حلقوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید سے مطالبہ کیا ہے کہ بہاولنگر ایف آئی اے کا سب آفس قائم کیا جائے تاکہ اس محکمہ کی کالی بھیڑوں اور دیگر وفاقی اداروں میں جہاں رشوت ستانی عام ہے انکے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جاسکے۔ ایف آئی اے کا آفس بہاولپور اور ملتان ہونے کی وجہ سے وفاقی اداروں کے اہلکار کھلے عام رشوت لیتے ہیں اور جو کوئی انکو رشوت نا دے اسے ذلیل و خوار کیا جاتا ہے ۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button