ڈاکٹر عبدالقدیر خان عظیم سائنسدان کے ساتھ کرکٹ فین بھی تھے، رمیز راجہ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان عظیم سائنسدان کے ساتھ کرکٹ فین بھی تھے۔ تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا کہ ’کرکٹ ٹیکنالوجی سے متعلق 2002ء میں ان کی رہائش گاہ پرشاندار ملاقات ہوئی، میں نے کتاب لکھی تو اس میٹنگ پر ایک چیپٹر ڈاکٹر عبدالقدیر کے نام کروں گا۔چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے درجارت بلند فرمائے‘۔واضح رہے کہ محسنِ پاکستان، ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبد القدیر خان گزشتہ روز صبح 85 برس کی عمر میں رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے تھے ۔ڈاکٹر عبدالقدیر خان کچھ عرصہ پہلے

کورونا میں مبتلا ہوئے تھے، ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو پھیپھڑوں میں تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے اور خالق حقیقی سے جا ملے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو صبح 6 بجے کے قریب کے آر ایل ہسپتال لایا گیا تھا جہاں ان کی طبیعت بہت زیادہ خراب ہو گئی تھی، ڈاکٹروں نے ایٹمی سائنسدان کو بچانے کی پوری کوشش کی تاہم صبح 7 بج کر 4 منٹ پر وہ دار فانی سے کوچ کر گئے۔ پاکستان کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنانے میں کلیدی کردار ادا کرنے والے جوہری سائنسدان کی نماز جنازہ فیصل مسجد اسلام آباد میں سہہ پہر 3 بج کر 30 منٹ پر ادا کی گئی جس کے بعد انہیں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ایچ 8 کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button