اسلام آباد میںرحمت اللعالمین ﷺ کانفرنس، وزیراعظم نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی مغفرت کیلئے دعا کروائی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ربیع الاول کی مناسبت سے عشرہ رحمت اللعالمین ﷺ کی مرکزی تقریب ہوئی۔عشرہ رحمت اللعالمین ﷺ کی مرکزی تقریب سے وزیراعظم عمران خان نے خطاب کیا۔ اس دوران وزیراعظم نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی مغفرت کیلئے دعا بھی کروائی۔تقریب سے خطاب میں کہا کہ مدینہ کی ریاست کے اصولوں پرملک کو چلائیں گے تو ملک اوپر اُٹھے گا، سیرت النبی کا مطالعہ کرکے حیرت ہوئی کہ اسکول میں یہ کیوں نہیں پڑھائی گئی۔ خیال رہے کہ محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان آج صبح انتقال کرگئے تھے اور ان کی نماز جنازہ فیصل مسجد میں ادا کی گئی تھی جہاں سول اور فوجی حکام کے

ساتھ ساتھ عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی تھی، بعد ازاں ایف 8 قبرستان میں ان کی تدفین کی گئی۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں عشرہ رحمت اللعالمین کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کہا کہ آج نبی کریم ﷺ کا یوم ولادت منانے کے لیے پروگرام کا آغاز کر رہے ہیں اور میں اپنی قوم کے نوجوانوں سے بات کرنا چاہتا ہوں اور حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے میں ان سے مختلف انداز میں بات کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ میں اپنی زندگی سے شروع کروں گا کیونکہ جہاں میں آج ہوں ہمیشہ سے ایسا نہیں تھا، بڑا سوچا کہ اس پر بات کروں یا نہ کروں، پھر مجھے بشریٰ بی بی نے کہا کہ ضرور بات کریں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button