پیمنٹ ادا ہونے تک کوئی کام نہیں ہوگا، چین نےو اضح اعلان کردیا، سی پیک کو بریک لگ گئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر سلیم مانڈوی والا کا کہنا ہے کہ چین نے پاور پلانٹس کی پیمنٹ ادا ہونے تک کام کرنے سے منع کردیا ہے، پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبوں کو عملی طور پر بریک لگ چکی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی کا اجلاس چیئرمین سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت ہوا۔ اس کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سلیم مانڈوی والا نے بتایا

کہ چینی کمپنیوں کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ چینی کمپنیوں نے مسائل حل نہ ہونے کی شکایت کی ہے، قائمہ کمیٹی سی پیک منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لینے 21 اکتوبر کو گوادر جائے گیانہوں نے کہا کہ جوائنٹ کو آرڈی نیشن کمیٹی (جے سی سی) میں چین نے واضح کیا ہے کہ پاور پراجیکٹس کی پیمنٹ تک کوئی کام نہیں ہوگا، ایم ایل ون سمیت سب کچھ ہولڈ کردیا گیا ہے، سی پیک کو عملی طور پر بریک لگ چکی ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button