پاکستان کی معاشی مشکلات زرداری نواز شریف کے دس سالوں کا تحفہ ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد( نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کی معاشی مشکلات زرداری نواز شریف کے دس سالوں کا تحفہ ہیں۔اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان کی معاشی مشکلات زرداری نواز شریف کے دس سالوں کا تحفہ ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ آج اگر ہمیں اس سال بارہ ارب ڈالر کا قرضہ اور سود واپس نہ کرنا ہوتا تو یہ پیسہ تیل اوربجلی کو سبسڈی میں استعمال ہوتا۔ انہوںنے کہاکہ ہم دنیا میں قیمتوں میں اضافے کے

رجحان سے بچ جاتے ان تاریک دس سالوں کے اثرات تباہ کن ہیں۔ مزید برآں صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سے پی ٹی وی ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں ملاقات۔ ملاقات میں وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات نے کہا کہ ہم کشمیری عوام کی سیاسی ،سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے ۔ اس موقع پر فواد چو دھری نے ایم ڈی پی ٹی وی کو ہدایت کی کہ وہ آزادکشمیر میں پی ٹی وی کی باقاعدہ نشریات کے لئے کام شروع کریں ۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button