برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت آسمان سے باتیں کرنے لگی، فی کلوقیمت450روپے تک پہنچ گئی

کراچی(این این آئی)شہر قائد میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت آسمان سے باتیں کرنے لگی۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں برائلر مرغی کا گوشت بھی غریب کی پہنچ سے دور ہوگیا کیونکہ قیمتوں میں من مانا اضافہ کردیاگیا ہے۔کراچی کے مختلف علاقوں میں مرغی کا گوشت فی کلو400 سے 450 روپے میں فروخت ہورہاہے۔

شہریوں نے حکومت اور مقامی انتظامیہ سے مرغی کے گوشت کی قیمت کم کرنے کی اپیل کی اور مصنوعی طریقے سے قیمتیں بڑھانے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ بھی کیا۔دکانداروں نے بتایاکہ پولٹری فارمز سے مرغی مہنگے داموں فراہم کی جارہی ہے، جس کے باعث قیمتوں میں اضافہ ہوا، عوام اس بات کو سمجھنے سے قاصر ہیں اس لیے وہ دکانداروں کو قصور وار سمجھتے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button