نوکیا کا پہلا ٹی 20 ٹیبلٹ متعارف

اسلام آباد(ویب ڈیسک)دنیا بھر میں ٹیبلیٹس کی فروخت میں اضافہ دیکھنے کے بعد بالآخر نوکیا بھی اس دوڑ میں شامل ہو گیا ہے جسے نوکیا ٹی 20 کا نام دیا گیا ہے۔ٹیبلٹ میں 10.4 انچ کا ایل سی ڈی ڈسپلے ہے جبکہ اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم اور یونی ایس او سی ٹائیگر ٹی 610 پراسیسر بھی ڈیوائس کا حصہ ہیں۔ٹیبلیٹ 3 سے 4 جی بی ریم اور 32 سے 64 جی بی اسٹوریج کے آپشنز میں دستیاب ہوگا جبکہ اسٹوریج میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

کمپنی اس ٹیبلیٹ میں 2 سال کے آپریٹنگ سسٹم اور 3 سال تک ماہانہ سیکیورٹی اپ ڈیٹس فراہم کرے گا۔ٹیبلیٹ کے فرنٹ پر 5 میگا پکسل جبکہ بیک پر 8 میگا پکسل کیمرا موجود ہے، جبکہ فرنٹ کیمرا فیس ان لاک کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔نوکیا ٹی 20 وائی فائی ماڈل کی قیمت 39 ہزار پاکستانی روپے سے زائد سے شروع ہوگی جبکہ 4 جی ایل ٹی ای ورژن کی قیمت کا آغاز 47 ہزار پاکستانی روپے سے زائد سے ہوگا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button