وزیراعلیٰ پنجاب کا سی سی پی او لاہور کے بیان کی مذمت کرنے سے گریز
لاہور(نیوز ڈیسک) موٹروے زیادتی واقعے پر سی سی پی او لاہور کا بیان متنازعہ حیثیت اختیار کر چکا ہے۔عوام اس بات پر مشتعل ہے کہ سی سی پی او لاہور عمر شیخ ملزمان کو پکڑنے کی بجائے خاتون کو واقعہ کا ذمہ دار قرار دے رہے ہیں۔لیکن افسوس کی بات تو یہ ہے کہ حکومتی وزراء بھی سی سی پی او لاہور کے بیان کی مذمت کرنے کو تیار نہیں ہیں۔وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سے صحافی نے تین بار اس متعلق سوال کیا لیکن انہوں نے ایک بار بھی بھی اس کی مذمت نہ کی۔عثمان بزار ہر سوال کے جواب
میں کہتے رہے کہ اس واقعے کی ذمہ داری ہم پر ہے اور ہم ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔پنجاب کے اندر جو بھی واقعہ ہوا ہے،اس کے ہم نے ملزمان ٹریس کیے۔عثمان بزدار سے صحافی نے دوبارہ سوال کیا کہ کیا آپ سی سی پی او لاہور کے متنازعہ بیان پر کچھ کہنا چاہیں گے۔لیکن وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار اس سوال کا جواب دیتے ہوئے بس یہی کہتے رہے کہ ہم ملزمان تک پہنچ جائیں گے۔ہم نے اس واقعے پر کمیٹی بنا دی ہے جو اس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے اور ہم تمام پہلو زیر غور لائیں گے۔