رمیز راجہ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ پر مقدمہ نہ کرنے کی وجہ بتادی

لاہور ( نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے کورونا وائرس کے دوران سب کی مدد کی لیکن مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کو کوئی نہ آیا۔ سینیٹ کی کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے اجلاس میں رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل سکیورٹی ایجنسی نے کہا کہ دنیا کے مقابلے میں پاکستان کی سکیورٹی بہترین ہے، اتنا سنگین خطرہ نہیں تھا جس پر نیوزی لینڈ نے یوں اچانک دورہ منسوخ کر دیا، پاکستان کی اس میں غلطی نہیں ہے تو ہم کیوں احساس کمتری میں پڑ جائیں۔ان کا کہنا تھا نیوزی لینڈ کے بعد انگلش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نے کہا کہ کھلاڑی ڈر گئے ہیں، انگلینڈ کرکٹ بورڈ کو

تجویز پیش کی تھی کہ 4 روز میں سٹیڈیم کے اندر ہوٹل کی سہولت دے کر دورہ مکمل کروا دیں گے لیکن انہوں نے انکار کر دیا۔رمیز راجہ کا کہنا تھا پاکستان نے کورونا وائرس کے دوران سب کی مدد کی لیکن پاکستان کی مدد کو کوئی نہ آیا۔ رمیز راجا کا مزید کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان کیلئے پرامید ہیں کہ دورہ شیڈول کے مطابق ہی ہوگا جب کہ آسٹریلیا پربھی دباؤ پڑا ہے کیونکہ پاکستان کو نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی جانب سے دورے کی منسوخی کے باعث بہت نقصان ہوا ہے۔چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا انگلینڈ اور نیوزی لینڈ پر مقدمہ نہیں کر سکتے کیوں کہ انہیں سکیورٹی وجوہات پر چھوٹ مل سکتی ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button