کاروبارکیلئے کتنے لاکھ روپے بلاسود قرضہ فراہم کیا جائیگا؟ حکومت نے عوام کو اچھی خبر سنا دی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے کاروبار کے لیے 5 لاکھ روپے کا بلاسود قرض فراہم کرنے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کامیاب پاکستان پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں متوسط طبقے کی آمدن میں اضافے کے لیے کچھ نہیں کیا گیا، غریب خاندان صرف خواب ہی دیکھتے رہتے ہیں، ہم نے کوشش کی کہ ایسے اقدامات کریں جس سےمعیشت مستحکم رہے۔شوکت ترین نے کہا کہ کم لاگت گھروں کے لیے آسانی پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں، موجودہ حکومت پائیدار ترقی کے لئے اقدامات کررہی ہے، معاشی ترقی کے لئےمعاشی پالیسیوں کا تسلسل ناگزیر ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ کامیاب پاکستان پروگرام کےتحت 5 لاکھ کا قرضہ 3 سال کے لیے دیں گے۔کاروبار کے لیے 5 لاکھ روپے بلا سود قرضہ دیا جائےگا، چھوٹے قرضوں کی وصولی کی شرح 99 فیصد ہے، کامیاب ہنرمند پروگرام کےتحت ہر گھر کے ایک فردکو ہنرمند بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے بہت بڑا صحت کارڈ پروگرام شروع کیا، صحت کارڈ ہر گھرانے کو فراہم کیا جائےگا، کوئی کسی خاندان میں بیمار ہوتاہے تو جمع پنجی تک ختم ہوجاتی ہے۔ شوکت ترین نے مزید کہا کہ 1400 ارب روپے ہم اگلے تین سے 5 سال میں دیں گے ، آج کا دن نچلے طبقے کےلئے انقلاب لیکر آئےگا، غریب کو اوپر اٹھانے کےلئے حکومت سبسڈائز کررہی ہے ، وزیراعظم عمران خان وہ وعدہ نبھارہےہیں جو 74 سال پرانا ہے ، سیاستدان خواب تو دکھا دیتے تھے مگر وہ پورے نہیں ہوتےتھے۔ احساس پروگرام کےذریعے ہم غریبوں کے لئے اقدامات کررہےہیں، احساس پروگرام رکے گا نہیں بلکہ آگے کی طرف بڑھے گا، جیسے جیسے نتائج ملیں گے احساس پروگرام کو دیگر شعبوں کی طرف بھی لے کر جائیں گے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button