ڈالر اور پٹرول کے بعد بجلی بھی مہنگی ہو گئی، فی یونٹ قیمت میں ہوشربااضافہ کردیا گیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ملک بھر میں مہنگائی کی ستائی ہوئی عوام پر ایک اور بوجھ ڈالنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔نیپرا نے بجلی ایک روپیہ 65 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی۔نیپرا نے اس حوالے سے اعلامیہ بھی جاری کر دیا ہے۔نیپرا اعلامیہ کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ بجلی ایک روپیہ 65 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی ہے۔بجلی کی قیمتوں میں اضافہ سہ ماہی فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں کیا گیا۔قیمتوں میں اضافے کا اطلاق 300 سے زائد یونٹ والے صارفین پر ہو گا۔اس سے قبل 10 ستمبر 2021ءکو نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 38

پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی تھی۔ نیپرا نے جولائی کے ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ چارجز کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں ایک روپے 38 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی جس کا اطلاق ستمبر کے مہینے کے بلوں پر ہو گا،نیپرا کے جاری کیے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق سی پی پی اے جی نے ایک روپے 47 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی، اتھارٹی نے یکم ستمبر 2021 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی جس کی روشنی میں قیمت بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔یاد رہے کہ حکومت نے دو روز قبل بجلی و گیس صارفین پر 17 فیصد تک اضافی ٹیکس بھی عائد کیا تھا۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے نان فائلرز صنعتی و کمرشل گیس و بجلی صارفین پر 17 فیصد تک اضافی ٹیکس عائد کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا۔نوٹی فکیشن کے مطابق نان فائلر کمرشل صارفین کے بلوں پر 5 سے17فیصداضافی ٹیکس عائد کیا جائے گا جبکہ ماہانہ 10ہزار روپے تک کے کمرشل صارفین کے بل پر 5 فیصد، ماہانہ 10 سے 20 ہزار روپے کے بل پر7 فیصداضافی ٹیکس اور بیس سے 30 ہزار روپے کے بل پر 10 فیصد اضافی ٹیکس عائد کیا جائ ےگا۔نوٹی فکیشن کے مطابق ماہانہ 30 سے 40 ہزار روپے کے بل پر 12 فیصد اضافی ٹیکس جبکہ ماہانہ 40 سے 50 ہزار روپے بل پر 15 فیصد اور ماہانہ 50 ہزار روپے سے زیادہ کے بل پر17فیصد اضافی ٹیکس عائد ہوگا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button