عامر لیاقت قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہو گئے

کراچی (نیوز ڈیسک) شہر قائد سے پاکستان تحریک انصاف کے انتخابی ٹکٹ پر منتخب ہونے والے رکن اسمبلی عامر لیاقت حسین نے اپنی نشست سے استفعیٰ دے دیا۔اس بات کا اعلان انہوں نے سوشل میڈیا پر کیا۔عامر لیاقت حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی کی نشست سے اپنا استعفی بھیج دیا ہے لیکن نہیں بتایا کہ استعفی کس کو بھیجا گیا۔قواعد و ضوابط کے مطابق استفعیٰ اسپیکر قومی اسمبلی کو بھیجا جانا چاہئیے۔عامر لیاقت حسین کی جانب سے تاحال مستعفی ہونے کی وجہ سامنے نہیں آئی۔اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی سے استعفی ارسال کردیا ہے۔

اللہ تعالی عمران خان اور پی ٹی آئی کا حامی و نا صر ہو ۔ اللہ حافظ۔۔واضح رہے کہ متحدہ قومی مومنٹ سے ماضی میں وابستہ رہنے والے عامر لیاقت حسین نے انتخابات سے کچھ عرصہ قبل ہی تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی۔عامر لیاقت حسین کی شمولیت کے معاملے پر عمران خان کو شدید مخالفت کا بھی سامنا کرنا پڑا تھا، تاہم انہوں نے عامر لیاقت حسین کو پارٹی میں نہ صرف شامل کیا بلکہ بعد ازاں انہیں قومی اسمبلی کی نشست کیلئے ٹکٹ بھی دیا۔ تاہم ان تمام نوازشات کے باجود عامر لیاقت حسین تحریک انصاف کی قیادت سے ناراض ہوگئے ہیں۔ عامر لیاقت حسین کو امید تھی کہ انہیں وفاقی کابینہ کا حصہ بناتے ہوئے وزارت سے نوازا جائے گا، تاہم ایسا نہ ہو سکا۔اور عامر لیاقت نے تحریک انصاف کیخلاف بغاوت کردی۔ عامر لیاقت حسین کا دعویٰ تھا کہ کراچی میں تحریک انصاف کو ووٹ ملنے کا سب سے زیادہ کریڈٹ انہیں جاتا ہے۔ دوسری جانب اس وقت ذرائع کا بتانا تھا کہ متنازعہ شخصیت ہونے کے باعث عامر لیاقت حسین کو کسی بھی قسم کی وزارت دیے جانے کے امکانات نہیں ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button