افغانستان ، ذبیح اللہ مجاہد کی والدہ کی فاتحہ خوانی کے موقع پر دھماکا ، متعدد افرادلقمہ اجل بن گئے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان میں عید گاہ مسجد کے دروازے پر بم دھماکاہوا جس کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق ہو گئے ۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد کی والدہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی جاری تھی کہ عین اس وقت مسجد کے داخلی دروازے پر دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق ہوگئے ہیں ، افغان حکام کی جانب سے بھی متعدد افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی گئی ہے تاہم ابھی تک ہونے والے دھماکے میں جاں بحق افراد اور زخمیوں کی تعداد معلوم نہیں ہو سکی ہے ۔

دوسری جانب افغانستان کے صوبہ ننگرہار میں دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔افغان میڈیا کے مطابق ننگرہار کے شہر جلال آباد میں دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے، مقامی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ہلاک افراد میں 2 طالبان اہلکار بھی شامل ہیں تاہم ابھی تک کسی بھی گروپ کی جانب سے ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔ذبیح اللہ مجاہد کے نائب بلال کریمی کے مطابق جمعہ کے روز بھی کابل میں طالبان کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تھا، دھماکہ کے بعد سرچ آپریشن میں داعش کے جنگجوں سے جھڑپوں کے نتیجے میں متعدد داعش جنگجو مارے گئے تھے اور کچھ کو گرفتار کرلیا گیا تھا جب کہ کارروائی میں طالبان اہلکار بھی زخمی ہوئے تھے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button