عمر شریف کے انتقال کے بعد اہلیہ کا ویڈیو پیغام سامنے آ گیا

جرمنی (نیوز ڈیسک) کامیڈی کے سلطان عمر شریف کے انتقال کے بعد پہلی بار ان کی اہلیہ کا ویڈیو پیغام سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے پاکستان اور بھارت سے عمر شریف کے لیے کی جانے والی دعاؤں پر سب کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ تمام مداحوں کی دعاؤں کے باعث امریکا تک پہنچے اور آگے بھی انہیں آپ لوگوں کی دعاؤں کی ضرورت ہے۔زرین غزل نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان اور سندھ حکومت کی مشکور ہوں جنہوں نے مشکل وقت میں میری مدد کی۔مرحوم اداکار کی اہلیہ نے مزید کہا کہ عمر کی ایک خواہش تھی کہ انہیں عبداللہ شاہ غازی کے احاطے میں سپرد خاک کیا جائے

اور میں شکریہ ادا کرتی ہوں سندھ حکومت کا جنہوں نے اس خواہش کو پورا کیا۔میں نے مولانا تقی عثمانی صاحب سے درخواست کی کہ وہ عمر شریف کا نماز جنازہ پڑھائیں اور انہوں نے اسے قبول بھی کرلیا۔زرین غزل نے کہا کہ کہ میری جب سے عمر سے شادی ہوئی میں ان کے ساتھ رہتی تھی۔جب سے ہماری شادی ہوئی میں ہر جگہ عمر کے ساتھ جاتی تھی۔آج آخری وقت پر بھی میں عمر کے ساتھ ہوں۔عمر سے یہی شکایت ہے کہ مجھے اس سفر میں بھی اپنے ساتھ لے جاتے ،اکیلے کیوں چھوڑ دیا مجھے عمر کبھی اکیلا نہیں چھوڑتے تھے۔۔دوسری جانب بتایا گیا ہے کہ جرمن ہسپتال نے عمر شریف کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کردیاہے، تاہم میت کی پاکستان روانگی کے لیے کلیئرنس پیر کو ملے گی۔ہسپتال کے ڈیتھ سرٹیفکیٹ کے اجرا کے بعد بلدیہ نے سرٹیفکیٹ جاری کرنا ہے، ہفتہ اور اتوار کو سرکاری چھٹی کی وجہ سے سرٹیفکیٹ جاری نہیں ہو سکتا۔ جرمن قوانین کے مطابق سرکاری ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری ہونے تک میت منتقل نہیں کی جا سکتی، پیر کو بلدیاتی دفاتر کھلنے کے بعد سرٹیفکیٹ کا اجرا ہوسکے گا جس کے بعد عمر شریف کی میت پاکستان لانے کیلئے کمرشل پرواز یا پھر ایمبولنس استعمال ہوگی۔ جبکہ پاکستان میں سندھ حکومت نے اہل خانہ کی درخواست پر عمر شریف کی تدفین عبد اللہ شاہ غازی قبرستان میں کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button