دن کے آغاز میں انتہائی افسوسناک خبر، 35پاکستانی جان کی بازی ہار گئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید35افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد27 ہزار 866 ہو گئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزیدایک ہزار656 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 49 ہزار858 ہوگئی۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 50ہزار779کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 3.26 فیصد رہی۔

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 59ہزار392،خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 74 ہزار490، پنجاب میں 4 لاکھ 32 ہزار809، اسلام آباد میں ایک لاکھ 5 ہزار664، بلوچستان میں 32 ہزار956، آزاد کشمیر میں 34 ہزار216 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار331 ہو گئی ہے۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 12 ہزار 672 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار425، خیبرپختونخوا 5 ہزار571، اسلام آباد 927، گلگت بلتستان 184، بلوچستان میں 349 اور آزاد کشمیر میں 738 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں