مریم نواز کی گھڑی، بیگ، جوتے اور اسکارف کی قیمتیں جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) لگژری برانڈز کے ساتھ مریم نواز کا جنون تصاویر اور ان کی قیمتوں سے آشکار ہو گیا۔ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز سر سے پاؤں تک مہنگی چیزیں پہن کر لطف اندوز ہوتی ہیں، مریم نواز برانڈز اور مہنگے انتخاب کے لئے مشہور ہیں، معروف ویب سائٹ نے مریم نواز کی مہنگی ترین اشیاء کی فہرست تیار کی ہے جنہیں انہوں نے حال ہی میں استعمال کیا ہے، مریم نواز کو ایک تقریب میں رولیکس پہنے دیکھا گیا جس کی قیمت پاکستانی روپوں میں 47 لاکھ 81 ہزار ہے، واضح رہے کہ یہاں ایک متوسط شخص کی ماہانہ تنخواہ 17 ہزار سے کم ہے۔

مریم نواز کو اکثر مہنگے برانڈز کے جوتے پہنے گھومتے دیکھا گیا ہے، مریم نواز اپنے ہر لباس کے ساتھ میچنگ جوتے پہنتی ہیں اور ان کی قیمت ہزاروں سے شروع ہو کر لاکھوں میں ہے۔ اسی طرح مریم نواز مہنگے ترین برانڈڈ اسکارف بھی پہنتی ہیں،جن کی قیمت بھی ہزاروں ڈالر میں ہوتی ہے، مریم نواز عمارہ خان، ماریہ بی، ایلن، فرازمنان، ثنا سفینہ سمیت ایسے برانڈ کے کپڑے پہنتی ہیں جن کا عام پاکستانی نام بھی نہیں جانتا۔مریم نواز گھر سے باہر نکلتے وقت ایک پرتعیش بیگ لے جانا کبھی نہیں بھولتی بے شک وہ کسی جلسے میں ہی کیوں نہ جا رہی ہوں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button