سی این جی پٹرول سے زیادہ مہنگی ہوگئی، نئی قیمت جان کر آپ پر بھی سکتہ طاری ہوجائے گا

لاہور(نیوز ڈیسک) سی این جی پٹرول سے زیادہ مہنگی ہوگئی، نئی فی کلو قیمت 184 روپے مقرر، سندھ میں 15 روپے اضافے کے بعد نئی قیمت 184 روپے، پنجاب میں 8 روپے فی لیٹر اضافے کے بعد نئی قیمت 123 روپے مقرر۔ تفصیلات کے مطابق پیٹرول اور ایل پی جی کے بعد سی این جی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو گیا ۔سندھ میں 15 روپے اورپنجاب میں 8 روپے فی لیٹر کیا گیا ہے ۔آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے رہنما غیا ث عبد اللہ پراچہ کے مطابق قیمتوں میں اضافہ سیلز ٹیکس میں اضافے اور اسپاٹ مارکیٹ کی مہنگی خرید اورڈالر کی قدر میں اضافے کی وجہ سے ہوا ہے۔

حکومت سے مطالبہ ہے کہ پٹرول اور ایل پی جی کی طرح ایل این جی کی امپورٹ پر بھی فوری طور پر سیلز ٹیکس کم کیا جائے اور غریب عوام کے فیول کو سستا کیا جائے۔اضافے سے سندھ میں قیمت184روپے جبکہ پنجاب میں123.40پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے ۔ غیا ث پراچہ نے کہا کہ اگر ٹیکسز دیکھے جائیں تو سندھ میں قیمت200روپے اور پنجاب میں 140روپے فی لیٹر سے زائد بنتی ہے لیکن اس کے باوجود سی این جی والے نقصان میں فروخت کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ 3 روز کے دوران پٹرول، ڈیزل، مٹی کا تیل، ایل پی جی، ایل این جی سب ہی کی قیمتوں میں اضافہ کیا جا چکا۔پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے، لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 8 روپے 82 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے 5 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے کا اضافہ کیا گیا۔ جبکہ گزشتہ روز ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں بھی 29 روپے کا اضافہ کر دیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ اوگرا نے ستمبر کیلئے درآمدی ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا، سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی فی یونٹ قیمت 2.0359 ڈالر اور سوئی سدرن سسٹم پرقیمت 2.1369 ڈالر فی یونٹ بڑھا دی گئی ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button