عمر شریف کا منفرد مقام، وزیراعظم عمران خان کامیڈی کنگ کی وفات پر افسردہ، اہم پیغام جاری

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان نے معروف اداکار عمر شریف کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے بیان میں وزیر اعظم نے کہاکہ عمر شریف بے شمار صلاحیتوں کے مالک تھے اور فنون لطیفہ کے شعبے میں ایک منفرد مقام رکھتے تھے۔وزیر اعظم نے کہاکہ فن کے شعبے میں ان کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔وزیر اعظم نے مرحوم کی مغفرت کی دعا اور اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ۔دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے عمر شریف کے انتقال پر گہرے دکھ اورغم کااظہار کیا ہے ۔ اپنے بیان کیں شیخ رشید نے لواحقین سے اظہار ہمدردی۔ بلندی درجات کے لئے دعا کی انہوںنے کہاکہ ساری دنیا کو خوش رکھنے والا آج دنیا کواداس کر کے چلاگیا،پاکستان شوبز کا ایک بڑا نام آج گل ہوگیا۔

شیخ رشید احمد نے کہاکہ عمر شریف کا نام اپنے فن سے ہمیشہ زندہ و جاوید رہے گا،علاوہ ازیں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے معروف فنکار اور کامیڈین عمر شریف کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ عمر شریف کے انتقال سے فن کی دنیا کا سنہری باب بند ہو گیا ہے، عمر شریف نے دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کیا، عمر شریف ملک کا قیمتی اثاثہ تھے ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاء پر نہیں ہو سکے گا۔ انہوں نے کہاکہ مرحوم کی فنی اور ثقافتی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے، لواحقین اور مداحوں کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لئے حوصلہ اور ہمت دے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button