تحریک انصاف سوگ میں ڈوب گئی ، سینئررہنمادل کا دورہ پڑنے سے داعی اجل کو لبیک کہہ گئے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی سید گلزار سبطین شاہ انتقال کرگئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سابق ممبر قومی اسمبلی سید گلزار سبطین شاہ حرکت قلب بند ہوجانے کی وجہ سے انتقال کرگئے۔ سید گلزار سبطین شاہ کی نماز جنازہ ایک بجے دوپہر ان کے آبائی گاؤں مصطفیٰ آباد اوکاڑہ میں ادا کی جائے گی۔خاندانی ذرائع کے مطابق سید گلزار سبطین کو رات گئےدل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا ،

انہیں اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا لیکن اسپتال پہنچنے سے قبل ہی دار فانی سے کوچ کرگئے۔ مرحوم سید گلزار سبطین نے سال 2018ء کے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا تھا، وہ آخری وقت تک پارٹی سے منسلک اور وفادار رہے۔ صوبائی وزراء صمصام بخاری ،اعجاز عالم آگسٹین ممبر قومی اسمبلی ریاض الحق جج نے گلزار سبطین کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لواحقین سے تعزیت کی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button