ن لیگ میں ایسے لوگ ہیں جن سے ہم ڈرتے ہیں،مریم نواز نے خاموشی توڑ دی

لاہور(نیوز ڈیسک ) مسلم لیگ ن کی رہنما نائب صدر مریم نواز نے پارٹی میں اعتماد کی کمی کی تصدیق کر دی۔مریم نواز نے پارٹی اجلاس میں کارکنان اور رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن میں اعتماد کی کمی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف اور ن لیگ کی طاقت کا ادراک مخالفین کو تو ہے مگر ہمیں نہیں، ن لیگ میں آج بھی کچھ ایسے لوگ ہیں جو ہم سے اور ہم ان سے ڈرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے بیانیے کا موازنہ کر لیں کو سا درست ہے،وہ کہتے تھے ہمیں بھیک نہیں سرمایہ کاری چاہئیے۔آپ کے لیڈر کے بیانیے کی جیت ہو چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری خدمت کو یہ نظرانداز نہیں کرسکتے،

کہا جاتا ہے ن لیگ میں مفاہمت اور مزاحمت میں بڑی کنفیوژن ہے، یہ کنفیوژن صرف دشمن کی طرف سے پلان کی جاتی ہے، ہمارے بیانیے پر تنقید اس لیے ہوتی ہے کہ بیانیہ صرف ن لیگ کے پاس ہے، کیا یہ بیانیہ ہے کہ آپ کو مار بھی پڑے لیکن اپنے صوبے کی حکومت بچانی ہے، اس لیے آپ نے ظلم بھی برداشت کرنا ہے اور برے کو برا نہیں کہنا۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف اگر کہتے ہیں ووٹ کو عزت دو کیا یہ بیانیہ درست ہے یا یہ بیانیہ جو کہتا ہے ووٹ کو پیروں کے نیچے کچل دو،نوازشریف کہتے ہیں آرٹی ایس بند نہ کرو کیا یہ بیانیہ ٹھیک یا 2018کے انتخابات میں مسلم لیگ(ن)کا جیتا ہوا انتخاب آر ٹی ایس بند کرکے ہرایاگیاوہ ٹھیک تھا۔ انہوںنے کہا کہ نواز شریف کا وژن تھا سی پیک بنا،سرمایہ کاری لائی گئی،ہمسایہ ممالک سے دوستی کرو،اس وقت منتخب وزیر وزیراعظم کہتا تھاہمیں سرمایہ کاری دو ہمیں بھیک نہیں چاہیے ،آج عمران خان کاکوئی بیان اٹھالیں وہ بھیک مانگتا نظر آئے گا۔نواز شریف کے بیانیے کی پہلے ہی جیت ہو چکی ہے ،قوم کو شعور دلانا لیڈر کے بیانیے کی جیت ہوتی ہے ،نوازشریف نے قوم کو بتادیا کہ عوام کے حقوق کیا ہیں ان کو غصب کون کرتا ہے ،یہ ہمیں ہمارے لیڈر سے علیحدہ نہیں کرسکتے،جماعت کو نہیں توڑ سکتے ،ہماری خدمت کو یہ نظر انداز نہیں کرسکتے ،کہاجاتا ہے مسلم لیگ(ن)میں مفاہمت اور مزاحمت میں بڑی کنفیوژن ہے یہ کنفیوژن صرف دشمن کی طرف سے پلان کی جاتی ہے ،ہمارے بیانیے پر تنقید اس لیے ہوتی ہے کہ بیانیہ صرف مسلم لیگ (ن) کے پاس ہے ۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button