10 لوگوں نے کہا ہے کہ ہم نواز شریف کے بیانیہ کے ساتھ نہیں چل سکتے

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ مجھے ن لیگ کے دس لوگوں نے کہا ہے کہ ہم نواز شریف کے بیانیہ کے ساتھ نہیں چل سکتے۔تفصیلات کے مطابق معروف صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ رانا ثناء اللہ کی رائے قابل احترام ہے۔مجھے پاکستان مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے دس لوگوں نے کہا ہے کہ نوازشریف کے بیانیے کے ساتھ ہم نہیں چل سکتے۔ہم تو پھنسے ہوئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی اگر کوئی اپوزیشن ہے تو وہ مہنگائی اور کرپشن ہے۔کرپشن اتنی ہو گئی ہے کہ اگر کسی افسر کو کہیں کہ فلاں بندہ کرپٹ ہے تو وہ کہتا ہے کہ کوئی اور بات کرو۔

عارف حمید بھٹی نے مزید کہا کہ مہنگائی کی وجہ شریف فیملی اور زرداری فیملی ہے۔مہنگائی کے اصل ذمہ دار جاتی امرا اور بڑے محلوں میں رہنے والے ہیں، جن کے شوگر ملوں اور سیمنٹ کی فیکٹریوں میں حصے ہیں۔اربوں ڈالر ان کے پاس ہیں۔جاتی امراء اتنا بڑا ہے کہ وہاں پیدل چکر نہیں لگا سکتے۔دوسری جانب بتایا گیا کہ صدر ن لیگ شہباز شریف نے اسٹیبلشمنٹ کو راضی کرنے کے لیے نیا بیانیہ تیار کر لیا ۔ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف ’ووٹ کو عزت دو‘ کے متبادل ’ خدمت کو عزت دو‘ کے بیانیے پر نوازشریف کو قائل کرنے کی کوشش کریں گے۔متبادل بیانیہ پر انہوں نے سینئر الیکٹیبلز کو راضی کر لیا ہے اور اب سینئرز لندن جا کر نوازشریف کو متبادل بیانیہ پر راضی کرنے کی کوشش کریں گے۔پارٹی صدر شہباز شریف نے اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے ن لیگ پر ناپسندیدیگی کا لیبل ہٹانے کے لیے نیا اور قابل قبول بیانیہ متعارف کرانے کی تجویز دی ہے۔شہباز شریف نے گذشتہ ڈیڑھ ماہ کے دوران الیکٹ ایبکز سے علیحدہ علحیدہ ملاقاتیں کیں اور انہیں اپنی تجویز سے آگاہ کیا جس پر تقریبا تمام رہنماؤں نے اتفاق کیا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button