ڈالر 180روپے کا۔۔۔ تہلکہ خیز خبر نے پاکستانیوں کو ہلا کر رکھ دیا

نیویارک(نیوز ڈیسک)فچ ریٹنگز نے کہا ہے کہ 2022ء میں ڈالر180روپے تک پہنچ جائے گا۔فِچ ریٹنگز نے پاکستانی روپے کے لیے اس سال اور آئندہ سالوں میں مختلف عوامل کی وجہ سے اپنی پیش گوئی پر نظر ثانی کرتے ہوئے 2022 ء میں 165 کی سابقہ پیشگوئی کے مقابلے میں 180 کی اوسط شرح کا تخمینہ دیدیا ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عالمی درجہ بندی کی تین بڑی ایجنسیوں میں سے ایک نیو یارک میں قائم ایجنسی کی پیشگوئی، اس سال روپے کی

اوسط شرح کے لیے اب امریکی ڈالر کے مقابلے میں 164 روپے ہے جو اس سے قبل پہلے 158 روپے تھی۔فچ کا کہنا ہے کہ کرنسی کے مزید کمزور ہونیکی ہماری توقع پاکستان کی بگڑتی ہوئی تجارت کی شرائط، سخت امریکی مالیاتی پالیسی، پاکستان سے باہر اور افغانستان میں امریکی ڈالر کے بہاؤ پر مبنی ہے۔دوسری جانب تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ملکی کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کی وجہ سے روپے ڈالر کی مسلسل مانگ سے متاثر ہوا ہے، جبکہ افغان صورت حال پر دباؤ بڑھ رہا ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button