پاکستان کے اہم علاقے میں دھماکہ، افسوسناک اطلاعات موصول

خضدار (نیوز ڈیسک) خضدار میں سٹی پولیس تھانے کے مرکزی دروازے کے قریب دھماکہ ہوا۔ خضدار میں سٹی پولیس تھانے کے مرکزی دروازے کے قریب موٹر سائیکل میں دھماکہ ہونے کی اطلاعات موصول ہوئیں۔ دھماکے کی اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔پولیس نے جائے وقوعہ کا جائزہ لیا اور شواہد اکٹھے گئے۔ پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ موٹرسائیکل میں ہونے والے دھماکے سے کسی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ملیں۔ پولیس کے مطابق دھماکے میں استعمال ہونے والا بارودی مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا،دھماکے کے حوالے سے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button