عمان میں پاکستانیوں کیلئے روزگار کا شاندار موقع‘ کمپنیوں کو بھرتی کیلئے بڑی سہولت مل گئی

مسقط (نیوز ڈیسک)خلیجی سلطنت عمان نے کمپنیوں کے لیے غیرملکیوں کو بھرتی کرنے کے لائسنس کی رعایتی مدت میں توسیع کردی۔ تفصیلات کے مطابق عمان کی وزارت محنت کی جانب سے غیرملکیوں کو بھرتی کرنے کے لائسنس کی رعایتی مدت میں توسیع کی گئی ہے جس کے تحت بیرون ملک سے افرادی قوت بھرتی کرنے کی اجازت دینے کے لائسنس کی مدت جو کہ 30 ستمبر 2021 کو ختم ہو رہی تھی اس کو بڑھا کر اب 31 دسمبر 2021 تک کردی گئی ہے۔بتایا گیا ہے وزارت محنت کی جانب سے نجی شعبے کی کمپنیوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے تحت عالمی وباء کورونا وائرس کے اثرات

کا سامنا کرنے کی وجہ سے غیر ملکی افرادی قوت بھرتی کرنے کے لائسنس کی سابقہ مہلت کی مدت میں توسیع کا اعلان کیا گیا ہے ، وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ لائسنس کی مدت جو کہ پہلے 30 ستمبر 2021 کو ختم ہورہی تھی اب سال کے اختتام تک بڑھادی گئی ہے۔علاوہ ازیں عمان میں 2500 سے زائد کمپنیوں نے غیر ملکیوں کے ویزوں کی تجدید کیلئے درخواستیں جمع کرادیں ، سلطنت میں 2500 سے زیادہ تجارتی اداروں کی جانب سے الیکٹرانک طریقہ کار سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کے کارڈز اور رہائش گاہوں کی تجدید کی درخواستیں جمع کرائی گئی ہیں ، اس حوالے سے وزارت تجارت و صنعت اور سرمایہ کاری پروموشن (ایم او سی آئی آئی پی) نے بتایا ہے کہ جنوری 2020 سے جولائی 2021 تک غیر ملکی سرمایہ کاروں کے کارڈ اور رہائش گاہوں کی تجدید کے لیے درخواست پیش کرنے والے تجارتی اداروں کی تعداد تقریباً 2544 تک پہنچ گئی ہے۔اسی طرح عمان نے تارکین وطن کی بڑی پریشانی دور کرتے ہوئے ویزا تجدید کیلئے مزید 15 روز کی مہلت مل دے دی ، نئے جاری شدہ قانون کے تحت عمان کے تارکین وطن اپنے رہائشی ویزے کی میعاد ختم ہونے سے 15 دن پہلے تجدید کی درخواست دے سکتے ہیں ، اس حوالے سے سلطان ہیثم بن تارک کی جانب سے ترمیم شدہ رہائشی قانون جاری کیا گیا ہے ، جس کے مطابق اب کسی بھی غیر ملکی کو اپنے رہائشی ویزے کی تجدید کی درخواست میعاد ختم ہونے کی تاریخ سے 15 دن پہلے جمع کرانی ہوگی اور بغیر وجہ بتائے رہائشی ویزا دینے یا تجدید کرنے سے انکار کرنا جائز ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button