پاک فوج کا ٹانک میں آپریشن،کالعدم ٹی ٹی پی کا کمانڈر مارا گیا، پاک فوج کا بھی قیمتی جانی نقصان

راولپنڈی (نیوز ڈیسک)پاک فوج نے ٹانک میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعقالت عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن کیا جس کے نتیجے میں کالعدم ٹی ٹی کا کمانڈر خوازہ دین عرف شیر خان ہلاک ہو گیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ٹانک میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن خفیہ اطلاع پر کیا گیا۔آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن سکندر شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق شہید 27 سالہ کیپٹن سکندر کا تعلق پاکپتن سے تھا۔ یاد رہے کہ پاک فوج اور سکیورٹی اداروں کا ملک بھر میں

دہشتگردوں اور سہولتکاروں کے خلاف آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے۔ گذشتہ دنوں سکیورٹی فورسز نے خاران میں آپریشن کے دوران 6 دہشتگرد ہلاک کردیے، ہلاک دہشتگردوں میں 2 دہشتگرد کمانڈر بھی شامل ہیں،دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے بھاری اسلحہ اور گولہ بارود بھی قبضے میں لیا گیا ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے علاقے خاران میں خفیہ اطلاع پر ایف سی نے آپریشن کیا، فورسز نے آپریشن کے دوران چھ دہشتگرد ہلاک کردیے، ہلاک دہشتگردوں میں ان کے دو کمانڈر بھی شامل ہیں،دہشتگردوں کے 2 کمانڈر گل میر عرف پلن اور کلیم اللہ بولانی ہلاک کردیے گئے، فورسز نے آپریشن کے دوران بھاری اسلحہ اور گولہ بارود بھی قبضے میں لے لیا ہے۔بتایا گیا کہ خاران کے قریب آپریشن دہشتگردوں کے خفیہ ٹھکانے پر کیا گیا۔ جبکہ گذشتہ ہفتے ایران علاقے میں موجود دہشت گردوں کی جانب سے سرحد پار سے پاکستانی علاقے میں موجود ایف سی چیک پوسٹ پر حملہ بھی کیا گیا تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے بلوچستان کے علاقے چوکب میں ایف سی چیک پوسٹ پر کیے گئے حملے کے دوران چھوٹے ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔ اس حملے کے دوران 2 ایف سی اہکار نشانہ بنے۔ دہشت گردوں کی فائرنگ کی زد میں آنے کے باعث سپاہی مقبول شاہ جام شہادت نوش کر گئے، جبکہ ایک اور اہلکار شدید زخمی ہوا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق حملے کے بعد ایرانی حکام کو آگاہ کر دیا گیا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button