گریڈ 16کے سابق سرکاری ملازم کے گھر سے 33کرور روپے برآمد

لاہور(نیوز ڈیسک)محکمہ ایکسائز کے سابق ملازم کے گھر سے 33 کروڑ روپے کی بھاری رقم برآمد کر لی گئی۔نیب لاہور کے مطابق محکمہ ایکسائز کے سابق ملازم خواجہ وسیم کے خلاف تحقیقات جاری تھیں اور ملزم کے گھر چھاپہ مار کر کروڑوں روپے برآمد کر لیے۔نیب حکام کے مطابق ملزم خواجہ وسیم محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن لاہور میں گریڈ 16 کا ملازم تھا، ملزم کے گھر سے 33 کروڑ کیش اور پرائز بانڈز کی صورت میں برآمدکیا گیا۔نیب لاہور کا کہنا ہے کہ ادارے کے انٹیلی جنس ونگ کی بڑی کامیابی سے ملزم کے خلاف جاری تحقیقات نے نیا موڑ لے لیا ہے۔نیب لاہور کا کہنا ہے کہ سابق انکم ٹیکس انسپکٹر خواجہ وسیم کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور ملزم

کروڑوں روپے کے ذرائع تاحال ثابت نہیں کر سکا ہے۔نیب حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کی اہلیہ کے نام پر بھی 19 کروڑ سے زائد کیش و پرائز بانڈ ہونے کےشواہد بھی ملے ہیں۔حکام کے مطابق ملزم خواجہ وسیم نے 2018 میں ایمنسٹی اسکیم میں کروڑوں روپے وائٹ کیے، خواجہ وسیم اسکیم سے فائدہ حاصل کرنے کا اہل ہی نہیں تھا۔نیب لاہور کا کہنا ہے کہ ملزم کے بینک اکاؤنٹس میں 2013 تا 2017 ، 22 کروڑ سے زائد سرمایہ بیرون ملک بھیجنے کا انکشاف بھی ہوا ہے، ملزم کی جانب سے بیرون ملک سے منتقل ہونے والے سرمائے کے ذرائع ثابت نہ کیے جا سکے۔نیب حکام کی جانب سے ملزم خواجہ وسیم کو گرفتاری کے بعد احتساب عدالت کے روبرو پیش بھی پیش کیا گیا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button