راولپینڈی وومن یونیورسٹی میں بی ایس میڈیا اسٹڈیز کے طا لبات نے اپنے مقالوں کا کامیابی سے دفاع کیا

راولپنڈی(نمائندہ خصوصی)یونیورسٹی آف گجرات راولپنڈی کیمپس میں بی ایس میڈیا اسٹڈیزکے طالبات کے وائیوا کا انعقاد ہوا۔ آن لائن وائیوا میں اساتذہ، سپروائزرز ،ایگزامنر اور طالبات شریک ہوئیں ۔ طالبات نے ریسرچ سپروائزرز نسیم خٹک، غلام معاذ ، حرا، اور ریحانہ کی زیر نگرانی بنائے گئے اپنے اپنے ریسرچ پراجیکٹس کا دفاع کامیابی سے کیا۔ جسے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر آسمہ ظہور اور ایگزامینر ڈاکٹر ارشد علی نے خو ب سراہا ۔ اس موقع پر ڈاکٹر ارشد علی نے کہا کہ ڈیپارٹمنٹ ہذاکی ترقی کا سہرا ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر آسمہ ظہور کے سر جاتا ہے، جنہوں نے اپنی انتھک کوششوں سے اس شعبہ کو اس مقام پر لاکھڑا کیا۔

انہوں نے کہا کہ آج یہاں طالبات کی محنت سے بنائے گئے پراجیکٹس دیکھ کر انتہائی خوشی ہوئی یہ طالبات مستقبل میں ملک و قوم کا نام روشن کرنے میں اپنا کردار کرینگی ۔ اس موقع پر ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر آسمہ ظہور نےخوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ طالبات کی دن رات انتھک محنت موجودہ وباء کی صورتحال کے تناظر میں اس کامیابی کو حقیقت میں ہوا کا تازہ جھونکا قرار دیا جائے تو بےجا نہ ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ ان منفرد اوقات میں ہمارے طالبات کو غیر یقینی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا ہے لیکن ہم ان کی محنت وعظمت اور لگن پر ناقابل یقین حد تک فخر محسوس کرتے ہیں۔ مجھے خوشی ہوئی ہے کہ ان کی محنت کو حیرت انگیز نتائج کی صورت میں رزلٹ ملا ہے، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں اس حوالے سے کوئی عار محسوس نہیں کرتی بلکہ مجھے خوشی اس بات کی بھی ہے کہ ہمارےطالبات نے اپنی منزل پانے کیلئے میڈیا کی تعلیم حاصل کرنے کیلئے جس طرح دن رات ایک کرکے اپنی پڑھائی کا سفر جاری رکھا اس پر یقیناً وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔انہوں نے سپروائزرز غلام معاذ، نسیم خٹک، حرا شفیق، اور ڈاکٹر ریحانہ کو بھی خوب داد دی جن کی محنت اور طالبات کیساتھ محبت کی بدولت آج وہ اس مقام پر پہنچی ہے ۔ ڈاکٹر آسمہ ظہور نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان کے طالبات مستقبل میں اسی طرح محنت جاری رکھتے ہوئے نہ صرف راولپنڈی وومن یونیورسٹی بلکہ ملک و قوم کا نام روشن کرنے کیلئے بھی کسی قربانی دینے سے دریغ نہیں کرینگے ۔

سپروائزرز نسیم خٹک، ڈاکٹر ریحانہ و دیگر کا کہنا تھا کہ طالبات کی انتھک محنت و لگن سے آج وہ اس بڑی کامیابی سے ہمکنار ہوئے جو کہ پو رے ملک میں مختلف شعبوں میں اپنا نام پیدا کر کے ملک و قوم کی خدمات اور پاکستان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے ۔ اس دوران فارغ التحصیل طالبات نے اپنی کامیابی کو اساتذہ اور اپنی دن رات کی محنت اور والدین کی دعاوں کا نتیجہ قرار دیا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button