چاہتی ہوں میاں نواز شریف کی واپسی دسمبر سے پہلے ہو جائے، مریم نواز

لاہور ((نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ چاہتی ہوں میاں نواز شریف کی واپسی دسمبر سے پہلے ہوجائے، میاں نوازشریف پاکستان آنے کیلئے بیتاب ہیں، جنید صفدر کا ابھی سیاست میں آنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، میں اور میاں صاحب سیاست کیلئے کافی ہیں۔انہوں نے پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے پاس سازش کی ویڈیو ہے میرے پاس کسی کی ذاتی ویڈیو نہیں ہے، ناصر بٹ نے جج ارشد ملک کی جو ویڈیو بنائی وہ قومی سطح کا معاملہ تھا، محمد زبیر میرے ترجمان ہیں اور رہیں گے،

محمد زبیر کو کافی دیر سے دھمکیاں مل رہی تھیں، یہ محمد زبیر اور اللہ کا معاملہ ہے کہ اس میں حقیقت کیا ہے؟ مجھے کسی نے کوئی دھمکی نہیں دی، پہلے دھمکی آئی تھی تو نوازشریف نے بھرپور جواب دیا تھا، جس نے بھی مجھ سے لڑنا ہے سیاسی میدان میں لڑے۔انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ نوازشریف کی زبان بند کرنا چاہتے ہیں، میں چاہتی ہوں میاں نواز شریف کی واپسی دسمبر سے پہلے ہوجائے، نوازشریف پاکستان آنے کیلئے بیتاب ہیں، انہوں نے کہا کہ ایسا نظام ہو ملک میں انصاف ملے، ایسا نظام نہ ہو کہ تین بار کے وزیراعظم کو جیل میں ڈالاجائے۔ جنید صفدر قانون کے فائنل ائیر میں ہے وہ ابھی لیگل پریکٹس کرے گا،جنید کی تو ابھی شادی ہونے والی ہے ابھی اس کا سیاست میں کوئی ارادہ نہیں، میں اور میاں صاحب سیاست کے لئے کافی ہیں، جنید صفدر نے ابھی سیاست میں آنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، میں اور میاں صاحب فی الحال سیاست کیلئے کافی ہیں۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب کی توسیع کے بارے میں آئین کچھ نہیں کہتا، چیئرمین نیب کی توسیع کے بارے پارٹی بہتر بتا سکتی ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button