موٹروے واقعہ، متاثرہ خاتون کی میڈیکل رپورٹ میں دل دہلادینے والے انکشافات

لاہور (نیوز ڈیسک)پولیس کا کہنا ہے کہ گجرپورہ میں موٹروے پر خاتون سے اجتماعی زیادتی کی میڈیکل رپورٹ میں تصدیق ہوگئی ہے، گرفتاری کے لیے دونوں ملزمان کا خاکہ بھی تیار کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے گجرپورہ میں موٹروے پر اجتماعی زیادتی سے متعلق پولیس نے اپنے نئے بیان میں تصدیق کی کہ ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں متاثرہ خاتون سے زیادتی ثابت ہوگئی۔پولیس نے بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے سی آئی اے اور انویسٹی گیشن کی مشترکہ ٹیم بنادی گئی ہے، جبکہ دونوں ملزمان کا خاکہ بھی تیار ہوچکا ہے، کھوجیوں کی مدد سے ملزمان کو تلاش کررہے ہیں، جائے وقوعہ کے

اطراف آبادیوں کی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے پیشہ ورکھوجی کی ٹیمیں بھی تشکیل دی گئیں ہیں، کھوجی ٹیمیں پولیس کے ساتھ مل کرکام کررہی ہیں، پولیس افسران نے جائے وقوعہ کا دورہ بھی کیا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز لاہور کے علاقے گجرپورہ میں خاتون سے دوران ڈکیتی مبینہ اجتماعی زیادتی کے معاملے پر تفتیش جاری ہے، سی آئی اے اور انوسٹی گیشن پولیس تاحال ملزمان کا سراغ نہ لگا سکی، پولیس نے ریکارڈ یافتہ افراد کو بھی شامل تفتیش کرکے جلد اصل ملزمان کی گرفتاری کی امید دلائی ہے۔دوسری طرف وزیراعظم عمران خان نے معصوم بچی اور خاتون سے زیادتی کے واقعات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ آئی جی صاحبان سے ان واقعات کی رپورٹ طلب کرلی۔ وزیراعظم نے کہا کہ خواتین کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح اور ذمہ داری ہے۔ کسی مہذب معاشرے میں ایسی درندگی اور حیوانیت کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔عمران خان نے معصوم بچوں اور خواتین سے زیادتی کے واقعات کے تدارک کے حوالے سے قوانین کو مزید موثر بنانے کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button