وزیراعظم عمران خان کی بہن کے گھر ڈکیتی کرنے والے ملزمان کوعبرتناک سزا سنادی گئی

لاہور (نیوز ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کی بہن کے گھر ڈکیتی کرنے والے ملزمان کو سزا سنا دی گئی۔تفصیلات کے مطابق عدالت نے وزیراعظم عمران خان کی بہن کے گھر ڈکیتی کے ملزمان کو 7 سال قید کی سزا سنائی ہے۔مجرموں میں کاظم ، محمود اور فہد شامل ہیں۔ جوڈیشل مجسٹریٹ رحمان الہیٰ تین مجرموں کو جرم ثابت ہونے پر سات سال قید کی سزا سنائی۔مجرموں کو 45,45 ہزار روپے جرمانے کی بھی سزا سنائی گئی ہے،ان کے خلاف تھانہ ریس کورس میں ڈکیتی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔مقدمہ عمران خان کے بھانجے شیر شاہ سوری کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

واضح رہے کہ 4 جنوری 2020 کو وزیراعظم عمران کے بھانجے شیر شاہ کے گھر ڈکیتی کی واردات ہوئی تھی۔تین ڈاکو وزیراعظم کے بھانجھے کے گھر گھس گئے تھے۔اپر مال کے علاقے میں رات 4 بجے تین ڈاکو عمران خان کے بھانجے شیر شاہ کی رہائش گاہ میں دیوار پھلانگ کر داخل ہوئے اور طلائی زیورات، نقدی اور اسلحہ لوٹ کر فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق گھرکا ایک دروازہ کھلا رہ گیا تھا جس کی وجہ سے ڈاکو گھر میں داخل ہوئے، ڈاکو 8 طلائی چوڑیاں اور ایک پرانی پستول لے گئے تھے۔ انہوں نے گھر میں موجود افراد کو یرغمال بنائے رکھا۔ڈکیتی کی واردات کے بعد پولیس کی کارگردگی پر بھی سوالیہ نشان اٹھائے گئے کہ جب وزیراعظم کی قریبی شخصیات بھی محفوظ نہیں ہیں تو پھر عام آدمی کے جان و مال کا تحفظ کون کرے گا؟۔6جنوری کو سی آئی اے سول لائنز پولیس نے تینوں ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا تھا۔پولیس نے تینوں ڈاکوؤں سے لوٹا ہوا مال برآمد کر لیا تھا۔ واردات کے وقت شیر شاہ اسلام آباد میں تھے جبکہ گھر میں صرف ان کی اہلیہ اور بیٹی موجود تھی۔ گھر واپس پہنچنے پر انہوں نے بتایا کہ کوئی بڑانقصان نہیں ہوا، ڈاکو کچھ زیوراور دادا کے زمانے کی پرانی پستول لے گئے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button