مسافر بس اور ٹرالر میں خوفناک تصادم، متعدد افراد جان کی بازی ہار گئے

نوری آباد(نیوز ڈیسک)حیدرآباد کوٹری موٹر وے لونی کوٹ کے قریب مسافر بس اور ٹرالر میں خوفناک تصادم سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کوٹری موٹر وے لونی کوٹ کے قریب مسافر بس اور ٹرالر کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جب کہ 10 سے زائد زخمی ہوگئے۔مسافر کوچ کراچی سے حیدرآباد جا رہی تھی، حادثہ موٹر وے

شہر بقاء کے قریب پیش آیا جب کہ حادثے کے بعد پیچھے سے آنے والی دیگر 2 کاریں بھی آپس میں ٹکرا گئیں۔ایدھی ذرائع کے مطابق پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمی افراد کو کوٹری تعلقہ اسپتال منتقل کیا، جاں بحق افراد کی لاشوں کو کراچی منتقل کیا جائے گا۔واضح رہے کہ حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے تمام افراد کراچی کے علاقے انچولی کے رہائشی تھے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button