طالبان کی حکومت کے بعد افغانستان کے مایہ ناز اداکار و گلوکار سبزیاں ، گوشت اور دودھ بیچنے پر مجبور ہوگئے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )نئی افغان حکومت کے ملک کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد شوبز کی سرگرمیاں تقریباً بند ہو گئیں ہیں ، اداکار اور گلوکار سبزیاں اور گوشت فروخت کرنا شروع ہو گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق ملک کے مایہ ناز گلوکار و اداکار جنہیں افغانستان چھوڑ نہیں جا سکے وہ وہ پھل، سبزیاں، دودھ اور گوشت فروخت کر کے اپنا گزار کرنے پر مجبور ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق کچھ فنکاروں نے موٹر سائیکلوں مرمت کرنے کی دکانیں کھول کر میکینک کا کام شروع کر دیا جبکہ کچھ گلوکاروں نے ملک کے مختلف شہروں میں ہوٹلز یا ٹھیلے بنا لیے ہیں ۔ خبر رساں ادارے کے مطابق شوبز کی وجہ سےمشہور کابل شور بازار کا ‘سرِ چوک اب روز مرہ کی اشیا فروخت

کرنے والی دکانوں کے بازار میں بدل گیا ہے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اگست میں افغان پوپ سنگر آریانہ سعید امریکی فوجی طیارے کے ذریعے افغانستان سے چھوڑ گئیں تھی۔ انسٹا گرام پر ایک پوسٹ میں آریانہ نے امریکی فوجی طیارے میں بیٹھے ہوئے اپنی تصویر پوسٹ شیئر کی تھی کہ میں گذشتہ چند ناقابل یقین راتوں کے بعد زندہ ہوں اور بخیریت دوحہ پہنچ چکی ہوں اور اب استنبول میں اپنے گھر جانے کے لیے فلائٹ کا انتظار کررہی ہوں۔بعد ازاں ایک اور پوسٹ میں انہوں نے بتایا کہ وہ ترکی پہنچ گئی ہیں اور بالکل خیریت سے ہیں۔ آریانہ نے اس موقع پر نیک تمناؤں اور دعاؤں کیلئے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور افغانستان میں امن اور بہتر مستقبل کے لیے دعا بھی کی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button