لوگوں سے سنا کہ مجھے دل کا دورہ پڑا ہے، انضمام الحق کا اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعدویڈیو پیغام

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) لوگوں سے سنا کہ مجھے دل کا دورہ پڑا ہے، ایسا کچھ نہیں ہوا، مجھے ہارٹ اٹیک نہیں ہوا تھا، قومی ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد ویڈیو پیغام جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے کہا ہے کہ لوگوں سے سنا کہ مجھے دل کا دورہ پڑا ہے، ایسا کچھ نہیں ہوا، مجھے ہارٹ اٹیک نہیں ہوا تھا۔اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے بتایا کہ میں روز مرہ کے چیک اپ کے لیے ڈاکٹر سے ملنے گیا تھا جہاں انجوگرافی کے دوران پتہ چلا کہ مجھے اسٹنٹ کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق اسٹنٹ ڈلوائے اور اب میں بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں۔

انضمام الحق نے کہا کہ جب آپ دل میں ہلکی سے بھی تکلیف محسوس کریں تو ڈاکٹر سے ضرور رجوع کر لیں۔واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر بھی رہ چکے ہیں۔ 1992ء کے ورلڈکپ میں سیمی فائنل کے ہیرو انضمام الحق نے 1992ء سے 2007ء کے دوران 120 ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 8830 رنز بنائے ہیں۔ ان کا ٹیسٹ میں انفرادی سکور 329 رنز ہے جب کہ وہ پاکستان کے لیے 25 ٹیسٹ سنچریاں اور 46 نصف سنچریاں بنا چکے ہیں۔ ایک روزہ کرکٹ میں انضمام الحق نے پاکستان کی جانب سے 378 میچز کھیل کر 11739 رنز سکور کیے ہیں۔ انہوں نے 10 سنچریاں اور 83 نصف سنچریاں بنائی ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button