ایران سے پاکستانی علاقے میں واقع ایف سی چیک پوسٹ پر حملہ،پاک فوج کے جوان نشانہ بن گئے

راولپنڈی(نیوز ڈیسک) ایران سے پاکستانی علاقے میں واقع ایف سی چیک پوسٹ پر حملہ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق ایران علاقے میں موجود دہشت گردوں کی جانب سے سرحد پار سے پاکستانی علاقے میں موجود ایف سی چیک پوسٹ پر حملہ کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے بلوچستان کے علاقے چوکب میں ایف سی چیک پوسٹ پر کیے گئے حملے کے دوران چھوٹے ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔اس حملے کے دوران 2 ایف سی اہکار نشانہ بنے۔ دہشت گردوں کی فائرنگ کی زد میں آنے کے باعث سپاہی مقبول شاہ جام شہادت نوش کر گئے، جبکہ ایک اور اہلکار شدید زخمی ہوا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق حملے کے بعد ایرانی حکام کو آگاہ کر دیا گیا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button