پاکستان کے ڈوزیئر نے ہندوستان کو ہلاکررکھ دیا، اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل متحرک ہوگئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ میں پاکستان کے جارحانہ سفارتی اقدام کے مثبت نتائج سامنے آنے لگے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے 131 صفحات کے ڈوزیئر نے ہندوستان کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ اس کے علاوہ ، اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل ڈوزیئر سے متعلق کئی امور پر متحرک ہو گئی ہے۔ پاکستان کی جانب سے ڈوزئیر پیش کیے جانے کے بعد دنیا بھارتی جنگی جرائم، انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں، نسل کشی اور قتل عام پر ششدر رہ گئی ہے۔اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کے خصوصی نمائندوں نے بھارتی حکومت کو کئی سوالات ارسال کر دیئے ہیں، لیکن مودی سرکار نے کسی سوال کا جواب نہیں دیا۔

بھارت کو سفارتی سطح پر ڈوزیئر کی اثرات زائل کرنے میں بری طرح ناکامی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، دوسری جانب برطانوی ایوان نمائندگان، یورپی پارلیمان، امریکی کانگریس اور متعلقہ کمیٹیوں میں ڈوزیئر کی بازگشت کی جا رہی ہے جبکہ متعدد مباحثوں کا آغاز بھی ہوگیا ہے۔اسلامی تعاون تنظیم نے بھی ڈوزیئر کو انتہائی سنجیدہ لیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اسلامی تعاون تنظیم رابطہ گروپ برائے کشمیر نے بھارتی وحشیانہ مظالم پر دہلی کو آڑے ہاتھوں لیا۔ یاد رہے کہ وزارت خارجہ نے ڈوزیئر 70 سے زائد ممالک کے سفارتی مشنز کو فراہم کیا تھا، اس سلسلے میں پاکستان میں متعین تمام غیر ملکی سفرا، ہائی کمشنرز، اور سفارت کاروں کو جامع بریفنگز دی گئیں، بیرون ملک پاکستانی مشنز نے ڈوزیئر متعلقہ حکومتوں کے سپرد کیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت خارجہ نے ڈوزیئر 70 سے زائد ممالک کے سفارتی مشنز کو فراہم کیا، پاکستان میں متعین تمام غیرملکی سفراء، ہائی کمشنرز، سفارتکاروں کو جامع بریفنگ دی گئیں، بیرون ممالک پاکستانی مشنز نے ڈوزیئر متعلقہ حکومتوں کے سپرد کیا، اقوام متحدہ سیکریٹری جنرل، دیگر قیادت، اور رکن ممالک کے مستقل مندوبین کو بھی ڈوزیئر سپرد کیا گیا تھا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button