غیراخلاقی ویڈیوز لیک ہونے کا معاملہ،ن لیگی رہنما محمد زبیر کا رد عمل آ گیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی اور نازیبا ویڈیو لین ہونے کے معاملے پر رہنما مسلم لیگ ن اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے بھی رد عمل دے دیا۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے ویڈیو کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ جو بھی اس کے پیچھے ہے اس نے انتہائی ناقص اور شرمناک حرکت کی ہے۔میں نے ایمانداری ، دیانت اور عزم کے ساتھ اپنے ملک کی خدمت کی ہے۔ پاکستان کی بہتری کے لیے آواز بلند کرتا رہوں گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ سیاست کا نچلا درجہ ہے اور دعویٰ کیا کہ یہ ویڈیوز "جعلی اور ڈاکٹرڈ ہیں۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر کی غیر اخلاقی اور نازیبا ویڈیوز گذشتہ روز لیک ہوئیں جو سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئیں جبکہ محمد زبیر کا ٹرینڈ بھی کل ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ رہا۔مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں صحافی منصور علی خان نے کہا کہ ایک سینئیر سیاستدان کی غیر اخلاقی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جو پاکستانی سیاست میں ایک نئے اسکینڈل کو جنم دے گی۔محمد زبیر کی لیک ہونے والی ان متعدد ویڈیوز میں انہیں مختلف کمروں میں الگ الگ خواتین کے ساتھ انتہائی غیر اخلاقی حالت میں دیکھا گیا۔ان ویڈیوز میں محمد زبیر نیم برہنہ و برہنہ حالت میں دکھائی دئے۔ ویڈیوز کے علاوہ محمد زبیر کی ایک خاتون سے کی جانے والی گفتگو کی آڈیو ریکارڈنگ بھی سامنے آئی جس میں وہ خاتون سے جنسی سوال پوچھتے ہوئے نازیبا گفتگو کر رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ویڈیوز منظر عام پر لانے والے ذرائع نے کہا کہ سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے ان خواتین میں سے کچھ کو میڈیا میں نوکریاں دلوانے کا جھانسہ دیا اور ان کے ساتھ غیر اخلاقی حرکات کیں جبکہ کچھ خواتین کو ڈرا دھمکا کر اپنی جنسی ہوس کا نشانہ بنایا ۔ذرائع نے یہ بھی کہا کہ محمد زبیر نے ایک یا دو نہیں بلکہ تقریباً 10 خواتین کو اپنی جنسی ہوس کا نشانہ بنایا اور لیک ہونے والی تمام ویڈیو ان کی ان غیر اخلاقی حرکات کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ سوشل میڈیا پر محمد زبیر کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ان پر کئی سوالیہ نشان اٹھے جس کے بعد کئی بحث و مباحثے بھی شروع ہو گئے۔ سوشل میڈیا پر یہ ویڈیوز کس نے لیک کیں اس حوالے سے تو تاحال کچھ معلوم نہیں ہو سکا البتہ کچھ حلقوں کا ماننا ہے کہ یہ ویڈیوز کسی اور نے نہیں بلکہ خود مسلم لیگ ن کی مرکزی صدر مریم نواز نے لیک کروائیں تاہم اس حوالے سے کوئی ثبوت نہیں ملے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button