شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ، کالعدم تنظیم کا صوبائی امیر مارا گیا

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے ڈوسالی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔آپریشن کے دوران دہشتگردوں نے فائرنگ کردی، فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا، ہلاک دہشت گرد کے قبضے سے اسلحے کے علاوہ بارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے۔مزید برآں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے علاقے

خاران میں خفیہ اطلاع پر ایف سی نے آپریشن کیا، فورسز نے آپریشن کے دوران چھ دہشتگرد ہلاک کردیے، ہلاک دہشتگردوں میں ان کے دو کمانڈر بھی شامل ہیں،دہشتگردوں کے 2 کمانڈر گل میر عرف پلن اور کلیم اللہ بولانی ہلاک کردیے گئے، فورسز نے آپریشن کے دوران بھاری اسلحہ اور گولہ بارود بھی قبضے میں لے لیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے شمالی و جنوبی وزیرستان اور بلوچستان میں دہشت گردوں کی کارروائیاں ایک مرتبہ پھر بڑھ گئی ہیں، دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز بھی پوری طرح اقدامات کررہی ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button