سندھ حکومت ترقی کے نام پر ملنے والے اربوں روپے کہاں ٹرانسفر کردیتی ہے، مراد سعید نے بڑا سیاسی دھماکہ کردیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیرمواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ کراچی پیکج کیلئے مختص اربوں روپے زرداری کے اکائونٹس میں نہ ٹرانسفر ہوں، سندھ حکومت ترقی کے نام پر ملنے والے تمام فنڈز زرداری کے اکائونٹس میں منتقل کر دیتی ہے جس کی وجہ سے کراچی تباہ ہو گیا ہے۔ پیپلزپارٹی نے کراچی کو کچرا کا ڈھیر بنا رکھا ہے، ہم کراچی کو ایسا انفراسٹرکچر دیں گے کہ بارش کا پانی گھروں میں داخل نہ ہو۔وہ اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس کر رہے تھے اور انہوں نے پیپلزپارٹی کے طرز حکومت پر شدید تنقید کی اور مشورہ دیا کہ کراچی کے ایشو پر سیاست نہ کی جائے۔

وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف وزیراعظم عمران خان اور ساری قوم کراچی سمیت پورے ملک میں سیلابی صورتحال کے باعث ہونے والے نقصان اور متاثرین کو ریلیف فراہم کرنے میں مصروف ہیں مگردوسری جانب فرزند زرداری سیاست کرنے میں مصروف ہے۔بلاول بھٹو نے اپنے والد کی کرپشن کے حوالے سے اورخورشید شاہ کی کرپشن پر بات کرنی تھی مگر وہ صرف اور صرف وفاق پر تنقید کرنے کے لئے باتیں کرتے ہیں۔ سندھ میں گوداموں کی گندم یہ لوگ نہیں چھوڑتے، توشہ خانہ کا سامان بھی نہیں چھوڑتے، ہسپتالوں کی دوائی تک غائب کر دیتے ہیں، سکولوں کا فرنیچر تک نہیں چھوڑتے، سیلاب زدگان کا ہار تک نہیں چھوڑتے، کھربوں کے ٹھیکے اور شوگر ملوں کی سبسڈی تک خود کھاجاتے ہوں اور تنقید وفاق پر کرتے ہوں، جو حکومت سیلاب زدگان کے فنڈمیں دیا گیا نیکلس بھی نہ چھوڑتے ہوں اس سے اور کیا امید کی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ فرزندزرداری کا بس چلتا تو وہ پورا پاکستان بند کر دیتے۔ ملکی معیشت بالکل رک جاتی، غریب اور مزدور طبقہ رُل جاتا مگر وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے لوگوں کو بیماری سے بھی بچانا ہے اور عوام کو بیروزگاری سے بھی بچانا ہے، وفاق نے ایک کروڑ 60لاکھ خاندانوں کو 12ہزار فی خاندان دیا۔آج امریکہ میں 4کروڑ سے زائد لوگ بیروزگار ہوچکے ہیں۔انڈیا میں 12کروڑ لوگ بیروزگار ہو گئے ہیں۔ غربت کی لکیر سے نیچے 33فیصد سے زائد لوگ جا چکے ہیں لیکن عمران خان کی اسمارٹ لاک ڈائون کی پالیسی کو پوری دنیا نے سراہا۔ انہوںنے کہا کہ کورونا میں سب سے زیادہ امداد سندھ کے لوگوں کو دی مگر

صوبائی حکومت سندھ نے جوراشن دیا آج تک اس کا پتہ نہیں چل سکا کہ وہ کس دیا ۔ یہ صرف اپنے دس فیصد دیکھتے ہیں باقی ان کو کسی کی پرواہ نہیں۔کراچی میں تیسری بار حکومت کے باوجود یہ وہاں کی عوام کو سہولیات نہیں دے سکے۔ وزیراعظم عمران خان نے کراچی کو سب سے بڑا پیکج دیا ۔ یہ کراچی پر احسان نہیں بلکہ فرض ہے مگر ان لوگوں نے کراچی کا اسٹرکچر تباہ کر دیا ۔ ہم نے اب کراچی کے حالات کو ٹھیک کرنا ہے کراچی کی عوام کو اب زرداری لیگ کے حوالے نہیں کیا جا سکتا۔ وہاں پر سڑکیں بنے گی، پانی کا مسئلہ حل ہوگا۔انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نواز شریف اور شہباز

شریف سب اپنا علاج باہر سے کراتے ہیں۔ آج تک یہ اپنے علاج کے لئے اچھا سا ہسپتال نہیں بنا سکا۔ سندھ کے مقابلے میں کے پی کے میں بارشیں ہوئی وہاں بجلی کے کھمبے تک گر گئے مگر یہ سب ایک ہی دن میں بجلی بھی بحال کی گئی اور لوگوں کو ان کے نقصانات کا ازالہ بھی کیا گیا۔ کے پی کے میں لوگوں کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر سندھ کی ترقی کے حوالے سے پلاننگ ہو گئی ہے تو اس کو خراب نہ کریں کراچی کی ترقی کے ئے کردار ادا کریں۔ یہ خود کراچی کی ترقی نہیں چاہتے کوینکہ یہ کچرا نالوں کی صفائی پر ہی تو

لوگوں کو بے وقوف بنا کر ووٹ لیتے ہیں۔ ان کو پتہ ہے کہ اگر یہ کام ہوگئے تو پھر ہمیں ووٹ ہی کوئی نہین دے گا۔ خدا کیلئے سیاست ختم کریں اور کراچی کی عوام کا سوچیں۔ ہم آپ کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔ ہم آپ کو صاف ستھرا کراچی بنا کر دینا چاہتے ہیں۔ سڑکیں، کچرا اور نالوں کی صفائی سب اولین ترجیح ہے کیونکہ ہمیں سندھ بھی اتنا ہی عزیز ہے جتنا دوسرے صوبے، ہم قومیت والا کھیل نہیں کھیلتے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button