فواد چوہدری پر نااہلی کی تلوار لٹکنے لگی

اسلام آباد (آن لائن ) اسلام آباد ہائی کورٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کی نااہلی سے متعلق درخواست پر سماعت پیرکو ہوگی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ درخواست پر سماعت کریں گے۔ وفاقی وزیر فواد چوہدری پر کاغذات نامزدگی میں اثاثے چھانے کا الزا م ہے۔ عدالت نے وفاقی وزیر فواد چوہدری و دیگر فریقین سے جواب طلب کر رکھا ہے۔ گزشتہ سماعت پر درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ سابق صدر آصف علی زداری اور فواد چوہدر ی کے خلاف کیس کے حقائق مختلف ہیں اس لئے وفاقی وزیر کے نااہلی کیس کو آصف زرداری کے کیس سے الگ کیا جائے اور انصاف کے تقاضے پورے کرنے کے لئے کیس الگ کرکے جلد نمٹایا جائے۔

دوسری جانب سپریم کورٹ میں رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ کے اہلخانہ کی ضمانت منسوخی کے لئے قومی احتساب بیورو (نیب ) کی درخواستیں سماعت کے لئے مقرر کردی گئیں۔ سپریم کور ٹ کاتین رکنی بینچ 27ستمبر کو نیب کی درخواستو ں پر سماعت کرے گا جبکہ جسٹس منصورعلی شاہ،جسٹس منیب اختربھی بنچ کاحصہ ہوں گے۔عدالت عظمیٰ کی جانب سے اویس قادرشاہ اورخورشیدشاہ کی دونوں بیگمات کونوٹسزجاری کردئیے گئے ہیں جبکہ خورشیدشاہ کے بیٹے زیرک شاہ اور پراسیکیوٹر جنرل نیب کوبھی نوٹس جار ی کردیا گیا ہے۔ یاد رہے نیب نے خورشید شاہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی تحقیقات کی جارہی ہیں جس میں پی پی رہنما کے اہلخانہ کو بھی نامزد کیا گیا تھا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button