چیلنج کرتا ہوں!میڈیا جتنا ہماری حکومت میں آزاد ہے پہلے کبھی نہیں تھا، عمران خان

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ چیلنج کرتا ہوں!میڈیا جتنا ہماری حکومت میں آزاد ہے پہلے کبھی نہیں تھا، 3سالوں میں 70فیصد پروگرام اور خبریں ہمارے خلاف چلائی گئیں،تین بڑے اخبارات نے لکھا کہ آزاد کشمیر میں جادوکے ذریعے زائچہ نکال کروزیراعظم لگایا گیا،باہر کے لوگ کیا سوچتے ہوں گے پاکستان کا وزیراعظم زائچہ نکالتا ہے؟انہوں نے ڈیجیٹل میڈیا ڈیویلپمنٹ پراگرام کے آغاز سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی ریاست بنائیں گے ، اسلامی ریاست بڑی خود دار قوم ہوتی ہے جو کسی کے سامنے جھکتی نہیں، اسلامی ریاست میں انسانیت ہوتی ہے،

احساس پروگرام انسانوں کیلئے ہے، انسانی معاشرے میں جانوروں اور انسانوں میں فرق ہوتا ہے، ترقی یافتہ ممالک نے وہ کام نہیں کیے جو پاکستان کررہا ہے، ہر فیملی کے پاس ہیلتھ انشورنس کارڈ ہوگا، ہم کمزور لوگوں کو اوپر اٹھانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں میرٹ کا نظام لائیں گے، طاقتور کو قانون کے نیچے لائیں گے، تین سالوں سے شور مچا ہوا ہے، ہماری حکومت کیخلاف ہیں، کیونکہ ہم ان کو قانون کے نیچے لا رہے ہیں، صرف غریب لوگوں سے جیلیں بھری ہوئی ہیں، بھیک اور امداد لینے والے کبھی بڑی قوم نہیں بنتے ۔میڈیا جتنا حقائق اور سچ دکھائے گاتو کریڈیبلٹی ہوگی، میں چاہتا ہوں میڈیا تنقید کرے لیکن سچ دکھائے، اگر ہماری حکومت کرپشن نہیں کررہی اور قانون نہیں توڑ رہی تو ہمیں آزاد عدلیہ اور میڈیا سے کوئی فرق نہیں پڑتا، ماضی میں کسی حکومت نے میڈیا کو آزادی نہیں دی، چیلنج کرتا ہوں 70فیصد پروگرام ، خبریں ہمارے خلاف چلائی گئیں، کبھی کسی وزیراعظم پر تنقید نہیں ہوئی، آزاد کشمیر کے وزیراعظم بارے تین بڑے اخبارات نے لکھاکہ کوئی زائچہ نکال کر جادو کی وجہ سے وزیراعظم بنایا گیا، برطانیہ میں اس طرح جعلی خبریں چلائی جاتیں تو کروڑوں ڈالر مجھے ہتک عزت دعوے کے ملنے تھے جس کو میں شوکت خانم کو خیرات کردیتا،ہم نے جتنا میڈیا کو آزاد چھوڑا ہوا ہے اس سے پہلے کبھی اتنا آزاد نہیں رہا، باہر کے لوگ کیا کہیں گے پاکستان کے وزیراعظم نے آزاد کشمیر کے وزیراعظم کو زائچہ نکال کربنایا ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button