مریم نواز کاجویریہ شہباز کی عدالت پیشی پر شدید ردعمل

لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے جویریہ شہباز کی عدالت پیشی پر سوال اٹھا دیا ۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے شہباز شریف کی صاحبزادی کی عدالت پیشی کے بعد ایک بار پھر حکومت پر تنقید کی ہے۔انہوں نے کہا کہ احتساب کا ڈھونگ صرف ہمارے لیے ہے۔انہوں نے کہا کوئی علیمہ خان یا مسز عاصم سلیم باجوہ کو پیشیوں پر کیوں نہیں بلاتا۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت میں صاحبزادی جویریہ شہباز کے ساتھ پیش ہوئے۔شہباز شریف نے عدالت میں دیر سے پہنچنے پر معذرت کرتے ہوئے کہا کہ راستے میں بہت رش تھا۔

جس پر احتساب عدالت کے جج نے کہا کہ مجھے علم ہے میں بھی راستے میں پھنس جاتا ہوں۔شہباز شریف نے عدالت میں کہا کہ کہا جا رہا ہے کہ میں نے آمدن سے زائد اثاثے بنائے۔میرے فیصلوں سے نواز شریف اور بیٹوں کو بزنس میں نقصان ہوا۔میں نے دس سال پوری ایمانداری سے خدمت کی۔کئی سو ارب روپے حکومتی خزانے کے بچائے۔میں نے 3 ادوار میں سرکاری تنخواہ وصول نہیں کی۔میں نے کسانوں کے مفاد کو ترجیح دی۔صوبے کی خدمت کی اور اس کا یہ صلہ دیا جا رہا ہے۔احتساب عدالت نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور ان کی بیٹی کوں حاضری لگا کر واپس جانے کی اجازت دے دی۔اسی حوالے سے مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کا بھی ردعمل سامنے آیا ہے۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک میں احتساب کا ڈھونگ صرف مریم نواز ، جویریہ شہباز، فریال تالپوراور سرینہ عیسیٰ جیسوں کو سبق سکھانے کے لیے رچایا جاتا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہا کہ ہے کسی کی ہمت کے علیمہ خان یا مسز عاصم سلیم باجوہ کو بھی اسی طرح پیشیوں پر بلائے؟ حیا باختہ عہد۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button