شادی کس سے ہوئی؟ حریم شاہ نےبلاول بھٹو کے قریبی دوست کا نام بتا کرکا نام بتا کر بڑا انکشاف

لاہور(نیوز ڈیسک)معروف ٹک ٹاکر اور مختلف تنازعات کا شکار رہنے والی حریم شاہ نے جہاں پی پی رہنما کے رکن سندھ اسمبلی سے شادی ہونے کے دعوے سے مکر گئیں وہیں انہوں نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں بتایا کہ ان کے شوہر کا نام بلال شاہ ہے اور ان کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے ہے۔حریم شاہ نے کہا کہ ان کے شوہر ان سے شادی سے قبل غیر شادی شدہ تھے۔حریم شاہ کا دعویٰ ہے کہ بلال شاہ کا تعلق سیاسی جماعت پیپلز پارٹی سے ہے اور وہ سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کے خاصے قریب ہیں۔واضح رہے کہ ڈھائی ماہ قبل پاکستان پیپلز پارٹی کے کسی رکن

سندھ اسمبلی سے شادی کرنے کا دعوی کرنے والی ٹک ٹاکر حریم شاہ نے یہ بھی کہا کہ ان کا فوری طور پر شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔حریم شاہ نے جون کے آخر میں پیپلز پارٹی کے رہنما سے شادی کرنے کا دعوی کیا تھا اور بتایا تھا کہ وہ اگست سے قبل ترکی سے ہنی مون کے بعد واپس آکر کراچی میں ولیمے کی تقریب منعقد کریں گی تاہم اب انہوں نے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ ان کا فوری طور پر شادی کرنے کا ارادہ نہیں ہے۔ایک انٹر ویو میں بات کرتے ہوئے حریم شاہ نے شادی کے سوال پر بتایا کہ ابھی فوری طور پر ان کا شادی کا ارادہ نہیں ۔حریم شاہ کا کہنا تھا کہ والدین انہیں شادی کے لیے کہتے رہتے ہیں جبکہ کئی افراد اور قریبی رشتے داروں نے ان کا رشتہ بھی مانگا تھا مگر انہوں نے منع کردیا۔ حریم شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک شخص کے ساتھ تصویر شئیر کی جس کے بعد ایک نئی بحث کا آغاز ہو گیا ہے۔حریم شاہ نے اپنے تصدیق شدہ انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اپنی نئی تصویر شیئر کی جس میں ان کے ہمراہ ایک شخص بھی موجود ہے۔ تصویر میں حریم شاہ نے اس شخص کے کندھے پر سر رکھا ہوا ہے اور وہ بہت خوش نظر آرہی ہیں۔ انسٹا گرام پر حریم شاہ نےتصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’’میری زندگی‘‘۔ تاہم ٹک ٹاکر حریم شاہ نے اس شخص کے بارے میں کوئی معلومات شئیر نہیں کیں اور نہ ہی یہ بتایا کہ ان کا اس شخص سے کیا تعلق ہے۔ اس پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ایک نئی بحث کا آغاز کر دیا گیا کہ آخر یہ شخص کون ہے جسے حریم شاہ نے اپنی زندگی قرار دے دیا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button