پاکستان میں بھارتی خفیہ ایجنسی کا نیٹ ورک سابق را ایجنٹ نے ہی بے نقاب کر دیا

بھارت(نیوز ڈیسک)پاکستان اور بھارت کہنے کو تو ہمسایہ ممالک ہیں لیکن جنگ آزادی کے بعد سے ہی دونوں ممالک میں حالات کچھ کشیدہ ہی رہتے ہیں۔ بھارت اپنی روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے میڈیا کے ذریعے بھی پاکستان کے خلاف پراپیگنڈہ کرتا ہے جبکہ خود کو چالاک سمجھتے ہوئے بھارت نے اکثر و بیشتر اپنی خفیہ ایجنسی ”را” کے بھی کئی ایجنٹس پاکستان بھیجے لیکن اس کے باوجود بھارت کا پاکستان مخالف پر پراپیگنڈہ بُری طرح ناکام ہو گیا جس کی سب سے بڑی مثال کلبھوشن یادیو کی گرفتاری ہے۔

اور اس کے علاوہ وہ پاکستانی پائلٹس ہیں جنہوں نے پاکستان میں دخل اندازی کی کوشش کرنے والے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کا طیارہ مار گرایا تھا۔تاہم اب بھارتی خفیہ ایجنسی ”را” کے ایک سابق جاسوس نے ہی اپنی خفیہ ایجنسی اور اس کی جانب سے دئے گئے پاکستان مخالف ٹاسک کا پردہ چاک کر دیا۔ پاکستان میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کا جاسوسی نیٹ ورک اس مرتبہ خود ایک بھارتی ٹی وی چینل نے بے نقاب کر دیا ہے۔بھارتی ٹی وی چینل پرو پنجاب ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے را کے سابق جاسوس ڈینیل نے انکشاف کیا کہ مجھے را کی جانب سے پاکستان میں بم دھماکے کرنے کے لیے بھیجا گیا تھا۔ ڈینیل کا کہنا تھا کہ جاسوسی کے لیے لوگ صرف بھارت بھیجتا ہے پاکستان ایسا نہیں کرتا۔ سابق جاسوس نے اس بات کا اعتراف کیا کہ اس نے پاکستان میں بھارت کے لیے جاسوسی کی اور پکڑا بھی گیا، جس کے بعد پاکستان میں چار سال قید کاٹی۔ڈینیل نے را اور بھارتی فوج کے ایک اور جاسوس راجو سے متعلق بھی بتایا اور کہا کہ وہ اب پاکستان میں قید ہے۔ ڈینیل کا کہنا تھا کہ اس کی واپسی کے بعد بھارتی حکومت نے اسے 15 ہزار روپے دے کر فارغ کر دیا اور اب وہ کسمپرسی کی زندگی گزار رہا ہے۔ سابق بھارتی ایجنٹ نے انٹرویو کے دوران مزید کہا کہ را اب بھی پاکستان میں اپنی سرگرمیوں میں ملوث ہے۔ جبکہ ڈینیل نے پاکستان کی تعریف بھی کی اور کہا کہ پاکستانی بہت اچھے ہوتے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button