لندن میں موجود نواز شریف کو پاکستان میں کورونا ویکسین لگ گئی؟ن لیگ کافراڈ سامنے آگیا

لاہور(نیوز ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف کی ویکسی نیشن کا جعلی اندراج کردیا گیا۔محکمہ صحت ذرائع کے مطابق نواز شریف کے شناختی کارڈ پر ویکسین کا جعلی اندراج ہوا ہے، سابق وزیراعظم کے شناختی کارڈ پر جعلی اندراج نادرا کے پورٹل پر اپ لوڈ بھی ہوگیا۔رپورٹ کے مطابق نواز شریف کے شناختی کارڈ پر گزشتہ روز ویکسی نیشن کا اندراج کیا گیا، اندراج میں نوازشریف کو سائنوویک کی پہلی خوراک لگائی گئی ہے۔

ترجمان محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ نواز شریف کے شناختی کارڈ کا اندراج لاہور کے کوٹ خواجہ سعید ویکسی نیشن سینٹر میں ہوا، نوازشریف کی ویکسی نیشن معاملے کی چھان بین شروع کر دی گئی ہے۔محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ جعلی انٹری کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی، کس شفٹ میں فیک انٹری کی گئی، تصدیق کی جا رہی ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button